‫‫کیٹیگری‬ :
22 January 2015 - 20:18
News ID: 7713
فونت
صہیونی حکومت کے ظلم و بربریت کے رد عمل پر ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت الله نوری همدانی نے صہیونی حکومت کے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے حزب اللہ لبنان کے مجاہدین کو نشانہ بنائے جانے پر سید حسن نصر اللہ کو خطاب کرتے ہوئے تاکید کی : ہم لوگ حوزہ علمیہ قم ایران کی طرف سے جناب سید حسن نصر اللہ اور حزب اللہ لبنان کے مجاہدین کو پیغام دیتے ہیں «قَاتِلُوهُمْ یُعَذِّبْهُمُ اللّهُ بِأَیْدِیکُمْ وَیُخْزِهِمْ وَیَنصُرْکُمْ عَلَیْهِمْ وَیَشْفِ صُدُورَ قَوْمٍ مُّؤْمِنِینَ» ۔
سيد حسن نصر اللہ - حضرت آيت الله نوري همداني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت ‌الله حسین نوری ‌همدانی مرجع تقلید نے ایران کے مقدس شہر قم کے مسجد اعظم میں منعقدہ اپنے فقہ کے درس خارج کے درمیان فرانس شارلی ابدو جریدہ میں حضرت رسول (ص) کی شان میں گستاخی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس توہین آمیز اقدام کی مذمت کی اور اس کی اس حرکت کو جاہلیت کا مصداق جانا ہے ۔

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ کفر و نفاق اور صہیونیستوں کا مثلث ھمیشہ حقیقی اسلام تحریک کے خلاف رہا ہے بیان کیا : ہم یہ چاہیں یا نہ چاہیں یہ دشمنی پائی جاتی ہے اور ھمیشہ اس تحریک سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے ۔

مرجع تقلید نے مغرب کی آزادی بیان اور انسانی حقوق کا نعرہ لگانے کو محض جھوٹ جانا ہے اور مغرب والوں کے گفتار و رفتار میں واضح تناقض کے نمونہ کو پیش کرتے ہوئے بیان کیا : تم لوگ مسلمانوں کے مقدسات اور ان کے پیغمبر کی توہین کو آزادی بیان کا نام دیتے ہو تو پھر کیوں اجازت نہیں دیتے کہ ہولوکاسٹ کے سلسلہ میں تحقیق کی جائے اور اس سلسلہ میں کوئی شخص بھی ذرہ برابر شک کرتا ہے تو تم لوگ اس کو مجرم قرار دیتے ہو اور ان کو زندان کر دیا جاتا ہے ؟ آزادی بیان اور انسانی حقوق کے لئے جو تم نعرہ لگاتے ہو یہ جھوٹ کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : اگر ایران میں ایک مجرم شخص جو ڈرگس کے جرم میں پکڑا جاتا ہے اور اس کو سزا دی جاتی ہے تو جھوٹے انسانی حقوق کا دعوا کرنے والے مغرب کی آوازیں بلند ہونے لگتی ہے لیکن وہ لوگ انسانیت کے حق پر بڑے سے بڑے جرم و ظلم کو جائز سمجھتے ہیں اور کوئی بھی نہیں ہے جو ان سے بولے کہ کیوں ظلم کرتے ہو ، اس سلسلہ کا واضح و روشن نمونہ عراق و شام اور افغانستان کے علاوہ دوسرے ممالک میں بھی دیکھا جا سکتا ہے ۔

حضرت آیت الله نوری همدانی نے مغرب اور امریکا کی طرف سے اچھے اور برے دہشت گردی کی تقسیم بندی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : اگر داعش شام پر حملہ کرے تو ان لوگوں کے لئے اچھا ہے لیکن یہی داعش اگر فرانس میں حملہ کرے تو برا ہے یہ مغربیوں کی غیر صداقت کی نشانی ہے ۔

مرجع تقلید نے اسی طرح امریکا کے صدر اوباما کی طرف سے اسلامی جمہوریہ ایران پر فوجی آپریشن کا امکان ٹبل پر پونے کو بکواس جانا ہے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے اپنی گفت و گو کے آخری حصہ میں صہیونی حکومت کی طرف سے حزب اللہ مجاہدین پر دہشت گردانہ حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا :  جیسا کہ سید حسن نصر اللہ نے انتباہ کیا ہے حزب اللہ اس جرم کے خلاف خاموش نہیں رہے گا ۔

حضرت آیت الله نوری همدانی نے بیان کیا : ہم لوگ حوزہ علمیہ قم ایران کی طرف سے جناب سید حسن نصر اللہ اور حزب اللہ لبنان کے مجاہدین کو پیغام دیتے ہیں «قَاتِلُوهُمْ یُعَذِّبْهُمُ اللّهُ بِأَیْدِیکُمْ وَیُخْزِهِمْ وَیَنصُرْکُمْ عَلَیْهِمْ وَیَشْفِ صُدُورَ قَوْمٍ مُّؤْمِنِینَ» «قاتلوهم حتی لاتکون فتنه» میرا عقیدہ یہ ہے کہ وہ لوگ قیام کریں تا کہ انشاء اللہ صہیونیوں کا کام تمام ہو جائے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬