‫‫کیٹیگری‬ :
24 January 2015 - 16:00
News ID: 7722
فونت
حجت الاسلام و المسلمین کاظم صدیقی:
رسا نیوز ایجنسی – ایران کے دار الحکومت تہران کے امام جمعہ نے پیغمبر اسلام(ص) کی شان اقداس میں گستاخی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا: مغربی دنیا، ادیان الہی سے شدید بغض و عداوت رکھتی ہے ۔
حجت الاسلام و المسلمين کاظم صديقي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  ایران کے دار الحکومت تہران کے امام جمعہ حجت الاسلام و المسلمین کاظم صدیقی نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبہ میں جو سیکڑوں نماز گزاروں کی شرکت میں مصلائے تہران میں منعقد ہوا کہا: مغربی دنیا ادیان الہی کے خلاف ہے ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ مغربی ممالک نے اسلامو فوبیا کا خطرناک منصوبہ، اپنے ایجنڈے میں قرار دے رکھا ہے کہا: مغربی ملکوں میں دہشتگردی کی تربیت و حمایت، عالم اسلام سے مغرب کی اعتقادی اور ہمہ جہتی جنگ کا پیش خیمہ ہے ۔


حجت الاسلام و المسلمین صدیقی نے مغربی ذرائع ابلاغ کی پیغمبر اسلام(ص) کی شان اقداس میں گستاخی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا : مغربی دنیا، ادیان الہی سے شدید بغض و عداوت رکھتی ہے ۔


انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ سارے مسلمان، خدا کے فضل سے توہین رسالت(ص) کے خلاف احتجاج کیلئے سڑکوں پر نکل آئے اور انھوں نے توہین آمیز خاکے شایع کئے جانے کی بھرپور مذمت کی اور اس قسم کے اقدامات سے اپنی نفرت و بیزاری کا اظہار کیا کہا: توہین آمیز خاکے، شایع کئے جانے کی مذمت میں مسلمانوں کا اتحاد، ایک ایسا نتیجہ ہے، جو دین اسلام کی مخالفت میں مغربی ملکوں کے منصوبے کے بالکل برخلاف برآمد ہوا ہے ۔


تہران کے امام جمعہ نے بحرین کی صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : بحرین کی حکومت، اپنے ملک کے عوام کے مطالبات کے جواب میں، جو پرامن مظاہروں کے ساتھ بدستور جاری ہیں، جمعیت الوفاق کے سکریٹری جنرل شیخ علی سلمان کو حراست میں لےکر، اندرون و بیرون ملک کی جانے والی مخالفتوں کے باوجود، انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا ارتکاب کرکے، ان کے خلاف کاروائی کرنا چاہتی ہے ۔


حجت الاسلام و المسلمین صدیقی نے بحرینی حکومت کو خبردار کیا : بحرینی قوم کے برحق مطالبات کی مخالفت سے، آل خلیفہ حکومت کے زوال کا راستہ، اور زیادہ ہموار ہوگا ۔        


انہوں نے رھبر معظم انقلاب اسلامی ایران کی جانب سے یورپ اور شمالی امریکا کے جوانوں کو ارسال کردہ خط کی جانب اشارہ کیا اور کہا: یہ خط تمام ان لوگوں کے لئے راہنمائی ہے جو روشن فکر ہیں ، تمام میڈیا، یونیورسٹیز کے اساتذہ اور ریسچرچ سنٹرز حضرت ایت اللہ خامنہ ای کے مطالبات کو جامہ عمل پہنائیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬