27 January 2015 - 21:12
News ID: 7734
فونت
حجت الاسلام محمد امین شہیدی :
رسا نیوز ایجنسی ـ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا : کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ سندھ حکومت کی مکمل نااہلی ثابت کرتی ہے، ضلع وسطی اور ضلع کورنگی شیعہ کمیونٹی کی مقتل گاہ بن چکے ہیں ۔
حجت الاسلام محمد امين شہيدي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام محمد امین شہیدی نے کہا : کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ سندھ حکومت کی مکمل نااہلی ثابت کرتی ہے، ضلع وسطی اور ضلع کورنگی شیعہ کمیونٹی کی مقتل گاہ بن چکے ہیں ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : ڈاکٹر، وکلاء اور عام شہریوں کے بعد شیعہ دکاندار تکفیری ٹارگٹ کلرز کا آسان ہدف بنے ہوئے ہیں، شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں مذہبی و سیاسی تکفیری عناصر ملوث ہیں، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے تحقیقاتی دائرہ کار میں وسعت اختیار کریں۔

محمد امین شہیدی نے تاکید کی : کراچی کے ہر متاثرہ ضلع میں منی آپریشن ضرب عضب کا آغاز کیا جائے، دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ ہمیں عزاداری، ولایت اور شیعہ سنی وحدت جیسے عظیم ہدف سے دور نہیں کر سکتی ۔

حجت الاسلام امین شہیدی نے کہا : سندھ حکومت نے سی ایم ہاﺅس پر دیئے جانے والے ایم ڈبلیو ایم کے دھرنے میں کئے گئے بعض اہم مطالبات پر آٹھ ماہ گزر جانے کے بعد بھی عمل درآمد نہیں کیا۔

انہوں نے کہا : سندھ حکومت کراچی میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ پر قابو نہیں پا سکتی تو تمام شیعہ تاجروں، ڈاکٹروں، وکلاء، علماء اور شہریوں کو اسلحہ لائسنس بمعہ پرمٹ فوری جاری کرے۔ ہم نے بارہا حساس علاقوں اور دہشتگرد مراکز کی نشاندہی کی، لیکن اب تک کوئی ٹھوس کارروائی دیکھنے کو نہیں ملی، دہشت گردوں کو سرکاری مہمان بنا کر رکھنے کی نہیں تختہ دار پر لٹکانے کی ضرورت ہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬