‫‫کیٹیگری‬ :
02 February 2015 - 15:02
News ID: 7758
فونت
آیت الله نوری همدانی:
رسا نیوز ایجنسی - حضرت آیت الله نوری همدانی نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ بدحجابی کے خاتمہ میں معاشرہ کو پرعزم ہونا ضروری ہے کہا: حکمراں، گورمںٹ ملازمین اور عوام اسے سلسلہ میں سنجیدگی اختیار کریں ۔
آيت الله نوري همداني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله حسین نوری همدانی نے کل شام شھر اھواز میں خواتین کے وفد سے ملاقات میں حجاب و پردہ کی حالت پر تشویش کا اظھار کرتے ہوئے کہا: اس سلسلہ میں پوری قوم قدم آگے بڑھائے کیوں کہ یہ کام ایک یا دو انسانوں کا نہیں ہے ، حکمراں اور عوام سبھی ایک دوسرے کا ساتھ دیں تاکہ معاشرہ سے اس خاتمہ ہوسکے ۔


حوزه علمیہ قم میں درس خارج فقہ و اصول کے استاد نے حجاب کے سلسلہ میں زبانی یادہانی کی اہمیت اور اس کی تاثیر کی جانب اشارہ کیا اور کہا: بہت ساری بے پردہ خواتین نصیحت کے بعد پردہ کرنا شروع کردیں گی ۔ 


اس مرجع تقلید نے اس بات پر افسوس کا اظھار کرتے ہوئے کہ بعض خواتین کا لباس اسلامی تعلیمات سے ھماھنگ نہیں ہے کہا: اسلام کا کہنا ہے کہ خواتین چہرے اور گٹے تک ہاتھوں کے سوا تمام بدن کو نامحرموں سے چھپائیں ، مگر یہ لباس ایسا ہو کہ دوسروں کی توجہ کا سبب نہ بنے ۔


حضرت آیت الله نوری همدانی نے مزید کہا: ھرگز خواتین کا لباس تنگ نہ ہو یعنی ایسا نہ ہو کہ ان کے بدن کا اتار چڑھاو معلوم ہوجائے نیز رنگ اور نازکی کے حوالہ سے بھی بدن نمایاں نہ رہے ۔


حوزه علمیہ قم میں درس خارج فقہ و اصول کے استاد نے آیت کریمہ «یَا أَیُّهَا النَّبِیُّ قُل لِّأَزْوَاجِکَ وَبَنَاتِکَ وَنِسَاء الْمُؤْمِنِینَ یُدْنِینَ عَلَیْهِنَّ مِن جَلَابِیبِهِنَّ ذَلِکَ أَدْنَى أَن یُعْرَفْنَ فَلَا یُؤْذَیْنَ وَکَانَ اللَّهُ غَفُورًا رَّحِیمًا ؛ اے نبی! اپنی ازواج اور اپنی بیٹیوں اور مومنین کی عورتوں سے کہدیجئے: وہ اپنی چادریں تھوڑی نیچی کر لیا کریں، یہ امر ان کی شناخت کے لیے (احتیاط کے) قریب تر ہوگا پھر کوئی انہیں اذیت نہ دے گا اور اللہ بڑا معاف کرنے والا، مہربان ہے » کی جانب اشارہ کیا اورکہا : نقاب کو دیگر پردہ کرنے والی چیزوں سے ایک امتیاز حاصل ہے ، حضرت فاطمہ زھراء(س) بھی نقاب پہنا کرتی تھیں ۔


اس مرجع تقلید نے مزید کہا: ہمیں یہ امید نہیں تھی کہ حجاب جو اسلام کے مسلمات میں سے ہے ایک دن اس اسلامی ملک میں مشکلات سے روبرو ہوگا، اگر میڈیا اس سلسلہ میں مناسب پروگرام پیش کرے اور ثقافت حجاب کو خوب بیان کرے تو یقینا لوگ اس کی مراعات کریں گے ۔


حضرت آیت الله نوری همدانی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ھرگز بے پردگی کو بے عفتی کے برابر نہ سمجھا جائے کہا: کچھ لوگ یہ سمجھتے ہیں جو بے پردہ ہیں وہ بے عفت بھی ہیں جبکہ یہ تصور ایک غلط تصور ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬