04 February 2015 - 15:21
News ID: 7769
فونت
داعش کے ہاتھوں دوسرے جاپانی کی موت پر؛
رسا نیوز ایجنسی – دھشت گرد گروہ داعش کے ہاتھوں دوسرے جاپانی کو قتل کے گھاٹ اتارے جانے پر جاپانی مسلمانوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ہے ۔
داعش اور جاپاني مقتول


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق میں موجود دھشت گرد گروہ داعش کے ہاتھوں دوسرے جاپانی کا قتل کئے جانے کی وجہ سے جاپانی مسلمانوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے ۔


اسلامی گروہ کے رکن سعید مغال اس سلسلہ میں امریکی نیوز پیپر وال اسٹریٹ جرنل سے انٹرویو میں کہا: داعش نے جو کچھ بھی انجام دیا و اسلامی نہیں ہے، ہم نہیں جانتے کہ یہ کون لوگ ہیں ، ان کا کیا پروگرام اور کیا سوچتے ہیں ۔ 


انہوں نے داعش کے اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم جاپانی بھائیوں کے ساتھ ہیں اور مقتول کے اھل خانہ سے ھمدردی کا اظھار کرتے ہیں ۔


داعش کی جانب سے جاپانی مقتول کی تصویر نشر کئے جانے پر سوشل نیٹ ورک پر اسلام مخالف بیانات دیکھنے کو ملے ہیں ۔


ایک جاپانی گروہ نے گذشتہ جمعرات کو احتجاجی مظاھرے میں مسلمانوں کی مھاجرت آزاد ہونے کے حوالہ سے حکومت کی سیاست پر اعتراض کیا تھا ۔  


اس گروہ نے اپنے سوشل نیٹ ورک پر تاکید کی تھی: اگر مستقبل میں بھی مسلم ملازمین کو جاپان آنے دیا گیا تو مذھبی ٹکراو پیش آنے کا امکان ہے  جو یوروپ سے کہیں بدتر ہوسکتا ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬