05 February 2015 - 13:32
News ID: 7770
فونت
آیت ‌الله جعفر سبحانی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت ‌الله جعفر سبحانی نے اس بیان کے ساتھ کہ خداوند عام نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کے روز سب کچھ ہم لوگوں کو عطا کیا ہے ، بیان کیا : خداوند عالم نے ہم لوگوں کو انقلاب کی نعمت مفت عطا نہیں کی ہے بلکہ اس نمعت کے بدلہ میں ہم لوگوں سے کہا ہے « وہ تمام لوگ جن کو روی زمین پر ہم نے قدرت عطا کی ہے وہ نماز قائم کرتے ہیں اور زکات دیتے ہیں اور امر بالمعروف و نہی عن المنکر کرتے ہیں اور ان کے تمام امور کی انتہا خداودند عالم ہے » ۔
آيت ‌الله جعفر سبحاني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت ‌الله جعفر سبحانی نے ایران کے مقدس شہر قم کے مسجد اعظم میں منعقدہ اپنے اصول کے درس خارج میں اسلامی انقلاب کو آیہ «الَّذینَ إِن مَکَّنّاهُم فِی الأَرضِ أَقامُوا الصَّلاةَ وَآتَوُا الزَّکاةَ وَأَمَروا بِالمَعروفِ وَنَهَوا عَنِ المُنکَرِ ۗ وَلِلَّهِ عاقِبَةُ الأُمور، وہ تمام لوگ جن کو روی زمین پر ہم نے قدرت عطا کی ہے وہ نماز قائم کرتے ہیں اور زکات دیتے ہیں اور امر بالمعروف و نہی عن المنکر کرتے ہیں اور ان کے تمام امور کی انتہا خداودند عالم ہے » کا مصداق جانا ہے ۔

انہوں نے تاکید کی :خداوند عالم نے 22 بهمن 1357 سال شمسی یعنی 11 فروری 1979 عیسوی کے روز ہماری قوم کو قدرت عنایت کی ، فاسد حکومت نابود ہوئی اور اسلامی حکومت کا قیام ہوا ، لیکن کیا اس کے بعد اس سلسلہ میں ہماری ذمہ داری ختم ہوگئی ؟ اس کے جواب میں کہنا چاہیئے کہ اب تو ہم لوگوں کے لئے سخت ذمہ داری شروع ہوئی ہے ۔

حضرت آیت ‌الله سبحانی نے اس بیان کے ساتھ کہ خداوند عالم نے 11 فروری کو انقلاب اسلامی کی کامیابی سے مسلمانوں کو تمام چیزیں عطا کی ہے اظہار کیا : پہلے حکومت کے زمانہ میں ایک پرائمری یا میڈیل اسکول اور قرض الحسنہ ادارہ قائم کرنے میں بہت ہی مشکلات ہوا کرتے تھے ۔

انہوں نے وضاحت کی : لیکن اسلامی انقلاب کے روز خداوند عالم نے تمام وزارت خانہ ، ادارے ، یہاں تک کہ مسلح فوج مسلمانوں اور علماء کو عطا کی اور اس نعمت کے مقابلہ میں ہم لوگوں کو خدا کا شکر ادا کرنا چاہیئے اور یہ شکر گزاری بھی نماز کے قائم کرنے سے انجام پاتا ہے ۔

مرجع تقلید نے بیان کیا : ہمارا رویہ ایسا نہیں ہونا چاہیئے کہ جس کی وجہ سے کسی بھی کارخانہ یا آفس میں کوئی بے نمازی شخص ہو ؛ بعض ممالک میں نماز کے وقت یونیورسیٹی کے تمام کلاس نماز کے لئے چھٹی کر دی جاتی ہے ، انسان کی پہلی ذمہ داری خداوند عالم کے ساتھ رابطہ اور اس کی دوسری ذمہ داری نیز معاشرے سے رابطہ ہے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے امر بالمعروف و نہی عن المنکر کو انسان کی تیسری ذمہ داری جانا ہے اور خواتین کے لئے اسلامی حجاب کی پابندی کی تاکید کرتے ہوئے کہا : افسوس کی بات ہے کبھی کبھی مشاہدہ ہوتا ہے کہ لوگ قم جیسے مقدس شہر جو کہ عش آل محمد جس کو آل محمد کے گھونسلے سے تعبیر کیا گیا ہے یہاں بھی نا مناسب لباس میں نامحرموں کے سامنے ظاہر ہوتی ہیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬