07 February 2015 - 14:51
News ID: 7777
فونت
ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر:
رسا نیوز ایجنسی - جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ نے مجمع اہل بیت پاکستان کے زیراہتمام آیت اللہ محمد حسن اختری کے لئے منعقدہ استقبالیہ تقریب میں تقریر کرتے ہوئے کہا: سب اسلامی قوتیں مل کر دشمنان اسلام کا مقابلہ کریں ۔
ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخير محمد زبير


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجمع اہل بیت پاکستان نے گذشتہ روز مجمع جہانی اہل بیت کے سربراہ آیت اللہ محمد حسن اختری کے لئے استقبالیہ تقریب منعقد کی جس میں پاکستان کے سنی و شیعہ علماء نے شرکت کی ۔


اس تقریب میں موجود ملک کی اہم شخصیات، علماء، دانشوروں، وکلاء، صحافیوں، مذہبی و سیاسی قائدین نے مہمان گرامی کو یوم کشمیر کے موقع پر پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا اور اتحاد و وحدت کے حوالے سے ایران کی کوششوں کو سراہا ۔


اس پروگرام میں حجت الاسلام و المسلمین ساجد علی نقوی، صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر ، شیخ محسن نجفی، حجت الاسلام افتخار حسین نقوی، قاضی نیاز حسین نقوی،حجت الاسلام محمد امین شہیدی ، مفتی گلزار احمد نعیمی، آغا مرتضی پویا، ڈاکٹر غضنفر مہدی، ڈاکٹر شہزاد اقبال شام، ڈاکٹر محمد حسین نجفی، آقائی ضیائی، آقای شہاب دارائی، آقای نافعی، کرنل نادر حسن، جاوید حسین بخاری ایڈوکیٹ، شاہد شمسی، کمیل عباس، حمید الحسن رضوی، پیر سید عاشق حسین بخاری، سید یاور حسین بخاری اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی ۔


ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے اس پروگرام میں تقریر کے دوران کہا: ضرورت اس امر کی ہے کہ سب اسلامی قوتیں مل کر دشمنان اسلام کا مقابلہ کریں ، ایران اس حوالے سے اہم کردار کررہا ہے میں اکثر ایران میں منعقد ہونے والے پروگراموں میں گیا ہوں وہاں اتحاد کی فضا کو دیکھ کر نہایت خوشی ہوتی ہے۔


انھوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ہم ہر سال پاکستان میں انقلاب اسلامی ایران کا جشن مناتے ہیں لیکن خوشی کی بات یہ ہے کہ اس دفعہ آیت اللہ محمد حسن اختری ہمارے درمیان موجود ہیں جو خود انقلاب کے اہم افراد میں سے ہیں کہا : انقلاب اسلامی ایران اس صدی کا عظیم معجزہ ہے جس میں امام خمینی(رہ) ایک اسلامی رہبر کے عنوان سے منظر عام پر آئے انہوں نے گستاخ رسول(ص) کے قتل کا فتوی دیا جو نہایت اہم اقدام تھا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬