‫‫کیٹیگری‬ :
07 February 2015 - 16:36
News ID: 7780
فونت
آیت اللہ امامی کاشانی:
رسا نیوز ایجنسی – ایران کے دار الحکومت تہران کے امام جمعہ نے شمالی امریکا اور یوروپ کے جوانوں کو ارسال کردہ خط کی جانا اشارہ کیا اور کہا: میڈیا اور تجزیہ نگاروں سے ہماری درخواست ہے کہ اس کی صحیح معنوں میں تفسیر کریں کہ یہ خط اس دنیا کے جوانوں کو قران و سیرت مرسل آعظم(ص) کے مطالعہ کی ترغیب دیتا ہے تاکہ وہ جھوٹے سیاستدانوں کے دھوکہ میں نہ آئیں ۔
آيت اللہ امامي کاشاني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے دار الحکومت تہران کے امام جمعہ آیت اللہ امامی کاشانی نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبہ میں جو سیکڑوں نماز گزاروں کی شرکت میں منعقد ہوا ملت ایران کو ایام اللہ عشرہ فجر کی مبارکباد پیش کی ۔


انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ دشمن نے ایران سے اسلام کو مٹانے کی ٹھان رکھی تھی تاکہ قوم نفسانی خواہشات میں غرق ہوجائے کہا: امام خمینی(رہ) نے قوم کو اس عظیم سازش و خطرے سے نجات دلا دیا و دشمن کے نقشہ کو نقش بر آب کردیا ۔


تہران کے امام جمعہ نے اسلام کے پیرائے میں داعش اور طالبان جیسے دھشت گرد تکفیری گروہوں کی تشکیل کی جانب اشارہ کیا اور کہا: دشمن مختلف طریقہ سے اسلام سے مقابلہ میں مشغول ہے ، رسول اسلام(ص) کا توھین آمیز خاکہ بھی اس کی ایک کڑی ہے ۔


انہوں نے مزید کہا: دشمن کوشاں ہے کہ مسلمانوں سے اسلامی اقداروں کوچھین لے ، وہ کل تک ایران کے پیچھے پڑے تھے مگر آج اس کوشش میں ہیں کہ دنیا میں پہونچنے والے اسلام کو روک سکیں ۔


آیت اللہ کاشانی نے اردنی پائلٹ کو نذر آتش کئے جانے سے متعلق داعش دہشتگرد گروہ کے اقدام کی بھی مذمت کرتے ہوئے جنگ احد میں سیدالشهداء حضرت حمزه کی شھادت کے بعد نازل ہونے والی ایت کی جانب اشارہ کیا کہ لذت انتقام میں نہیں ہے بلکہ عفو و بخشش میں ہے کہا : داعش، اسلام کا چہرا بگاڑ کر پیش کرنے کیلئے، عالمی استکبار کا ہی پروردہ ایک دہشتگرد گروہ ہے ۔


انہوں نے مزید کہا: کہتے ہیں کہ انتقام لیا ہے ، تم لوگوں نے مسلمانوں پر حملہ کیا ، شام و عراق میں بے گناہوں کا قتل عام کیا، مسلمان اپنا دفاع کرتے ہیں اور پھر رسول اسلام(ص) کی شان میں نازل ہونے والی ایت کہ جو عفو میں لذت کی بیانگر ہے انتقام میں نہیں اسے اپنے ناپاک مقاصد کے دلیل کے طور پر پیش کرتے ہو ۔


آیت اللہ کاشانی نے کہا: داعش کے اس اقدامات کا کون دین و عقل و ذھن مخالف نہیں ہے ، تم لوگوں نے اس ایت کے معنی و مفھوم کو بدل کر رکھدیا ، وہ قران جو برائیوں کا  اچھائیوں سے جواب دینے کی تاکید کرتا ہے اور رسول اسلام(ص) سے خطاب میں کہتا ہے کہ اگر کسی نے تمہیں قتل کیا تو آپ اسے بخش دیں، یعنی معاشرہ میں  محبت و حسن خلق کا دور و دورہ ہو کہ یہی رسول (ص) کی سیرت ہے ۔


انہوں نے مغربی جوانوں کے نام قائد انقلاب اسلامی کے ارسال کردہ خط کی جانب اشارہ کیا کہ یہ خط سیاسی نہیں ہے کہا : بعض میڈیا اسے سیاسی رنگ دینا چاہتے ہیں جبکہ یہ کوئی ایسا پیغام نہیں تھا کہ عیسائیوں اور یہودیوں سے کہے کہ اسلام یہ ہے لھذا مسلمان ہوجاو ۔ اس خط میں حتی اسلام کی دعوت بھی نہیں دی گئی ۔


آیت اللہ کاشانی نے اس پیغام کو ان کی فطرت کو اجاگر کرنے کیلئے ایک گرانقدر پیغام قرار دیا اور کہا : مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ قائد انقلاب اسلامی کے اس پیغام کو ایک شرعی فریضے کی حیثیت سے دیکھیں-


انھوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ مغرب میں بعض لوگ، قرآن و اسلام کے حقائق سے آگاہی و معرفت کے خواہاں ہیں کہا : قائد انقلاب اسلامی نے اپنے اس پیغام میں مغربی جوانوں کو اسلام کے حقائق سے واقفیت حاصل کرنے کی دعوت دی ہے-


آیۃ اللہ امامی کاشانی نے یہ کہتے ہوئے کہ نظام اسلام کا وقار اس بات کا باعث بنا ہے کہ ایران کی وزارت خارجہ ایرانی قوم کے حقوق کے بارے میں ڈٹ کر مذاکرات کررہی ہے کہا: فجر سٹیلائٹ کو زمین کے مدار میں بھیجنا، ایرانی جوانوں اور ماہرین کی علمی و سائنسی توانائی کا مظہر ہے-
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬