‫‫کیٹیگری‬ :
12 February 2015 - 13:35
News ID: 7793
فونت
انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ ریلی میں ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ مراجع کرام و علماء عظام اور حوزہ علمیہ کے مشہور شخصیت اور آئمہ جمعہ نے اسلامی انقلاب ایران کی چھتیسویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ ریلی میں تمام طبقے کی عوام کی شاندار شرکت کے ساتھ شریک ہوئے ۔
مراجع کرام


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق مراجع کرام و علماء عظام اور حوزہ علمیہ کے مشہور شخصیت اور آئمہ جمعہ اسی طرح ہر طبقہ کی عوام نے اسلامی انقلاب ایران کی چھتیسویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ جشن آزادی ریلی میں شاندار شرکت کی ۔

اس گزارش کے مطابق اسلامی انقلاب ایران کی چھتیسویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ جشن آزادی ریلی میں ایران کے مقدس شہر قم میں حضرات آیات ناصر مکارم شیرازی، حسین نوری همدانی و عبدالله جوادی آملی نے شرکت کی ۔

حوزہ علمیہ قم کے جامعہ مدرسین کے ممبروں نے اور مجلس خبرگان رہبری کے نمائیندے ، حوزہ کی مشہور شخصیت ، حوزہ علمیہ کے مختلف آفس و ادرے و تنظیمات کے سربراہان اور حوزہ علمیہ قم کے مختلف سطح کے اساتید کی بھی شرکت اس جشن آزادی ریلی میں قابل دید تھی ۔

اس جشن آزادی ریلی کے ضمن میں مراجع کرام نے پریس رپورٹرز سے گفت و گو میں اس ریلی میں عوام کی پر جوش شرکت کی قدر دانی کی اور ان کی اس شرکت کو دشمن شناسی اور اسلامی اعلی نظام اور ولایت فقیہ کے اہداف کے ساتھ وفاداری کی نشانی جانا ہے ۔ 

مراجع تقلید نے تاکید کی ہے کہ ایرانی قوم جب بھی اہم کردار ادا کرنے کی ضرورت ہوئی ہے وہ میدان میں حاضر رہے ہیں اور انقلاب سے اپنی دنیداری ثابت کی ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬