13 February 2015 - 16:30
News ID: 7798
فونت
جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات فیصل آباد پاکستان :
رسا نیوز ایجنسی ـ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات فیصل آباد کے ڈویژنل آرگنائزر نے پاکستان کے پیشاور میں جامعہ مسجد امامیہ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے دہشت گردوں کو گرفتار کرکے تختہ دار پر لٹکایا جانے کی اپیل کی ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات فیصل آباد کے ڈویژنل آرگنائزر شجیعہ زھرا علوی نے پاکستان کے پیشاور میں جامعہ مسجد امامیہ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے دہشت گردوں کو گرفتار کرکے تختہ دار پر لٹکایا جانے کی اپیل کی ہے ۔
شجیہ زہراء علوی نے پشاور حیات آباد دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا : نمازیوں پر حملہ انتہائی افسوس ناک ہے اور دہشت گردوں سے کوئی بھی عبادت گاہ ،  درسگاہ محفوظ نہیں ہے ۔ پہ در پہ دہشت گردی کے واقعات حکومت کی نا اہلی کو ثابت کرتے ہیں۔
جے ایس او طالبات فیصل آباد، پاکستان کی ڈویژنل آرگنائزر نے وضاحت کی : سانحہ شکارپور کو گزرے ذیادہ عرصہ نہیں ہوا کہ آج پھر پشاور میں نمازیوں پر قیامت ڈھا دی گئی، اس تمام حملے کی ذمہ داری حکومت پہ عائد ہوتی ہے دہشت گردانہ کاروائیاں تسلسل سے جاری ہیں جبکہ حکومت کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا، سیکورٹی کے ناقص انتضامات کی وجہ سے معصوم لوگوں کو اپنی جانوں سے ہاتھ دھونا پڑی۔
انہوں نے بیان کیا : ہم ورثاء کے ساتھ اظہار افسوس کرتے ہیں اورحکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ دشت گردوں کو جلد از جلد گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬