13 February 2015 - 22:38
News ID: 7801
فونت
جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن راولپنڈی ڈویژن پاکستان :
رسا نیوز ایجنسی ـ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان راولپنڈی کے ڈویژنل صدر نے پشاور دھماکے کی بھرپورمذمت کرتے ہوئے کہا : پشاور دھماکہ انتہائی افسوسناک ہے۔ طلبہ کے بعد نمازیوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔
عبداللہ رضا


 رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان راولپنڈی کے ڈویژنل صدر عبداللہ رضا نے پشاور دھماکے کی بھرپورمذمت کرتے ہوئے کہا : پشاور دھماکہ انتہائی افسوسناک ہے۔ طلبہ کے بعد نمازیوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔پہلے شکار پور اور پھر دو ہفتوں بعد دوبارہ پشاور میں دہشت گردی کی کاروائی حکومت کے قومی ایکشن پلان پر سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے بیان کیا : حکومت کو دہشت گردی کو کنٹرول کرنے کے لیے تمام جماعتوں کی حمایت حاصل تھی اس کے باوجود بھی دہشت گرد مسلسل اپنی کاروائیوں میں مصروف عمل ہیں اور تسلسل سے کاروائیاں کر رہے ہیں ۔ جبکہ حکومتی اداروں کی طرف سے کوئی بھی رد عمل سامنے نہیں آ رہا ہے۔

جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے ڈویژنل صدر نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : حکومتی قومی ایکشن پلان پر بھی عمل درآمد شروع نہیں کیا جا سکا۔ پشاور میں 51 نمازیوں کو شہید کر دیا گیا اور 54 سے زیادہ زخمی ہیں۔ لیکن حکمران ابھی تک اپنی پالیسی واضح نہیں کر سکے۔

عبداللہ رضا نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : حکومتی ارکان واضح کریں کہ یہ دہشت گرد مسلمان نہیں ہیں اور ان کے خلاف کھل کر اعلان جنگ کرتے ہوئے سب کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔ نمازیوں کو شہید کرنے والے کس طرح اپنے آپ کو مسلمان کہہ سکتے ہیں۔ جبکہ اسلام تو کسی غیر مسلم کو بھی بے گناہ قتل کرنے کی اجازت نہیں دیتا جبکہ یہاں نہ صرف مسلمان بلکہ نمازیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬