‫‫کیٹیگری‬ :
21 February 2015 - 14:16
News ID: 7830
فونت
آیت اللہ محمدعلی موحدی کرمانی:
رسا نیوز ایجنسی – ایران کے دار الحکومت تہران کے امام جمعہ نے خبرگان کونسل کے منتخب افراد ولی امر کے مطیع و فرمانبردار رہیں کہا: حکام ثقافت اسلامی کو معاشرہ میں حاکم کریں ۔
آيت اللہ موحدي کرماني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے دار الحکومت تہران کے امام جمعہ آیت اللہ محمد علی موحدی کرمانی نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبہ میں جو سیکڑوں نماز گزاروں کی شرکت میں منعقد ہوئی تاکید کی: انقلاب اسلامی کی حفاظت انقلاب سے کہیں زیادہ اہم ہے ۔


انہوں نے 22 بهمن میں عوام کی کثیر تعداد میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: 22 بهمن دشمنوں کی ناامیدی اور دوستوں کی خوشی کا دن ہے ، اس دن لوگوں نے دین کی مدد کی اور ںظام کے دشمنوں سے اپنی دشمنی کا اظھار کیا ۔


آیت اللہ کرمانی نے انقلاب اسلامی کی حفاظت کے سلسلہ میں امام خمینی(ره) کے بیان کی جانب اشارہ کیا اور کہا: انقلاب اسلامی کی پیروزی کی حفاظت خود انقلاب سے کہیں اہم ہے ، خداوند متعال نے ہماری عوام کی مدد کی کہ شاہی نظام حکومت پر کامیاب ہوں اور الھی نظام کو معاشرہ میں نافذ کریں ۔


انہوں نے انقلاب اسلامی کی حفاظت کی تاکید کرتے ہوئے کہا: انقلاب کی حفاظت حکام اور عوام کی اہم ذمہ داری ہے ، مگر اس سلسلہ میں حکام کے دوش پر سنگین وظائف ہیں ۔ 


تہران کے امام جمعہ نے انقلاب اسلامی کی حفاظت میں عوام کی ذمہ داریوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا: عوام کی ذمہ داری ولی فقیہ کی پیروی، اور حکام کے انتخاب میں بیداری، بصیرت، اور ہوشیاری سے کام لینا ہے وہ کسی کا انتخاب کریں کہ معاشرے کے مفید ہو ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ غلط افراد کا انتخاب معاشرہ کو عظیم نقصان سے روبرو کرسکتا ہے کہا: عوام خبرگان کونسل ، پارلیمنٹ اور شھری کونسل کے افراد کے انتخاب میں دقت سے کام لیں ۔ 


آیت اللہ کرمانی نے خبرگان کونسل اور پارلیمنٹ الیکشن نزدیک ہونے کی جانب اشارہ کیا اور کہا:عوام متوجہ رہیں کہ خبرگان کونسل میں منتخب ہونے والے افراد ولی امر کے مطیع و فرمانبردار ہوں اور اپنی ذمہ داریاں بخوبی انجام دے سکیں ۔ 


انہوں ںے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ انقلاب اسلامی کی حفاظت، سب سے زیادہ حکام کی ذمہ داری ہے کہا: خداوند متعال نے قران کریم میں ارشاد فرمایا کہ اگر ہم نے کسی گروہ کو قدرت دی ہے تو اس سے امید ہے کہ عوام اور معاشرہ کو خدا سے آشنا کرائیں ، نماز و روزہ اور امر بالمعروف و نہی عن المنکر کی معاشرہ میں ترویج دیں ۔


آیت‌ الله موحدی کرمانی نے مزید کہا: حکام میں سے کوئی بھی یہ نہیں کہ سکتا کہ امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے سلسلہ میں ہماری کوئی ذ٘مہ داری نہیں ہے کیوں کہ اسلامی ثقافت کو معاشرہ میں حکام کرنا تمام حکام کی ذمہ داری ہے ۔


تہران کے امام جمعہ نے یمن میں آنے والے عوامی انقلاب کی کامیابی کی مبارکباد دی اور یمن کے عوام کی فہم فراست اور دانشمندی کو سراہتے ہوئے انہیں نصیحت کی: انقلاب کو محفوظ رکھنے کے لئے یمن کے عوام کو دشمن کی سازشوں سے ہوشیار رہیں ۔


آیت اللہ موحدی کرمانی نے شام کے مختلف علاقوں میں فوج کی مسلسل کامیابی پر خوشی کا اظہارکرتے ہوئے تکفیریوں اور داعش کے خلاف ان کی جد و جہد کو اہم قراردیتے ہوئے لیبیا میں داعش دہشتگردوں کے ہاتھوں23 مصری عیسائی شہریوں کا سر قلم کئے جانے کی شدید مذمت کی-


انہوں نے دشمن شناسی کے سلسلہ میں حضرت امام علی(ع) سے منقول روایت کی جانب اشارہ کیا اور کہا: حضرت امام علی(ع) نے فرمایا کہ ھرگز دشمنوں کی مسکراہٹ کے فریب میں نہ آو ، اس پر آسانی سے اعتماد نہ کرو اور اس پر حسن ظن نہ کرو کیوں کہ وہ دشمن ہے اور دشمن کی سازشوں سے ہوشیار رہو ، امید ہے کہ مذاکراتی ٹیم ان باتوں پر بخوبی توجہ رکھے گی ، اگرچہ ہماری ذمہ داریاں فقط یاد دہانی ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬