‫‫کیٹیگری‬ :
21 February 2015 - 15:40
News ID: 7831
فونت
آیت الله نوری همدانی:
رسا نیوز ایجنسی - حضرت آیت الله نوری همدانی نے امام خمینی(ره) کی فرمائشات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: منبروں پر جانے والے خطیب عوامی ضرورتوں اور ان کی ہدایتوں پر خاص توجہ کریں ۔
آيت الله نوري همداني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله حسین نوری همدانی نے آج ظھر سے پہلے صوبہ مرکزی کے طلاب و افاضل سے ملاقات میں آیت «یَآ أَیُّهَا الْمُزَّمِّلُ قُمِ الَّیْلَ إِلَّا قَلِیلاً» کی جانب اشارہ کیا اور کہا: تهجد اور نماز شب ان طلاب و علماء کے لئے جو معاشرہ میں اثر انداز ہونا چاہتے ہیں ضروری ہے ۔


انہوں نے رھبری کے میدان میں امام خمینی(ره) کی کامیابی کا راز و سبب ان کی معنوی شخصیت جانا اور کہا: آپ کا اخلاص، توفیق، توکل اور مضبوط ارادہ عبادت و بندگی کے زیر سایہ تھا، کیوں کہ خداوند متعال کسی کو بھی بغیر سبب کے عظمت و بزرگی نہیں عطا کرتا ۔


حوزہ علمیہ قم میں درس خارج فقہ و اصول کے استاد نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ امام خمینی(ره)، عبادت الھی پر خاص توجہ کیا کرتے تھے کہا: اپ کے طرز عبادت کو کتاب کی شکل دی گئی ہے جو ایک پرھجم کتاب ہے ، آپ ھمیشہ قرآن پر خاص توجہ کیا کرتے تھے اور مرتب قرآن کریم کی تلاوت و اس کے مطالعہ میں مصروف رہا کرتے تھے ۔ 


اس مرجع تقلید نے آج کی اسلامی بیداری کو امام خمینی(ره) کے ہاتھوں لائی ہوئی تبدیلیوں کے مرھون منت جانا اور کہا: آپ نے دنیا کے محرومین اور مستضعفین کو عالمی سامراجیت کے خلاف کھڑا کردیا ، ماضی میں مستضعفینِ جہان ظالم کے ظلم پر خاموش رہتے تھے ، مگر حضرت امام خمینی(ره) نے ان میں خود اعتمادی اور شجاعت پیدا کی ، کل شاہ کے معمولی سے کانسٹیبل سے ڈرنے والی عوام آج امریکا کے مدمقابل کھڑی ہے ۔


حضرت آیت الله نوری همدانی نے اصول کافی میں موجود روایت کی جانب اشارہ کیا اور کہا: خداوند متعال نے حضرت داوود(ع) کو وحی کی کہ دنیا سے دل لگانے والا عالم دین کسی لائق نہیں ہے، یہ لوگ لٹیرے ہیں اور ان کی کمترین سزا یہ ہے کہ میں ان سے اپنی مناجات کی لذت چھین لیتا ہوں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬