24 February 2015 - 21:51
News ID: 7846
فونت
آیت الله نوری همدانی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت الله نوری همدانی نے اس تاکید کے ساتھ کہ امریکا اور اس کے ایجنٹ جوہری مذاکرات میں مسئلہ حل کرنے کی کوشش میں نہیں ہیں اور مسلسل بہانہ تلاش کر رہے ہیں بیان کیا : ممکن ہے وہ سب آپ کے سامنے مسکرا کر پیش آئیں لیکن وہ اپنے دل میں کینہ رکھے ہوئے ہیں جن کا کینہ بعض وقت سامنے آتا ہے ۔
آيت الله نوري همداني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله حسین نوری همدانی مرجع تقلید نے پلیس ڈپارٹ مینٹ کے اہل کار سے ملاقات میں اس بیان کے ساتھ کہ امریکا اور دوسری ممالک جو جوہری مذاکرہ میں ان کے مقابل ہیں مسلسل بہانہ تلاش کرتے ہیں بیان کیا : امریکی نہیں چاہتے ہیں کہ ہم لوگ ترقی و پیش رفت کریں اور وہ ہماری حکومت کے وجود سے نا خوش ہیں ، وہ لوگ شروع میں تو ہم لوگوں کی حکومت کو ہی ختم کرنے کی کوشش میں تھے ۔

انہوں نے اس اشارہ کے ساتھ کہ ایران کی مذاکراتی ٹیم نے کئی بار مختلف میٹینگ میں بہت زحمت کے ساتھ کوشش کی تا کہ دنیا والوں پر روشن ہوجائے کہ ہم لوگ اہل دلیل و منطق و استدلال ہیں بیان کیا : ہماری بات یہ ہے کہ ہم لوگ خدا داری اپنا جوہری حق چاہتے ہیں اور آپ لوگوں کو کیا اختیار ہے اور کس دلیل کی بنا پر ہمارے حق کے حصول میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے وضاحت کی : ہم لوگ اپنے مخالف کو اچھی طرح پہچانتے ہیں ؛ امریکا اور فرانس وہ ممالک ہیں کہ 8 سال دفاع مقدس میں صدام کی حمایت کی ہے اور اس کو مختلف قسم کی اسلحہ دی تھی تاکہ وہ اس اسلحہ کو ایران کے خلاف استعمال کرے ؛ امام خمینی (ره) نے انقلاب اسلامی کے بعد کئی برسوں کے دوران ان متکبر و سامراجیوں کے چہرہ سے پردہ ہٹا دیا اور نہ صرف ایران بلکہ تمام دنیا والوں کو پہچنوا دیا ۔

مرجع تقلید نے آیہ « لِلَّهِ الْعِزَّةُ وَ لِرَسُولِهِ وَ لِلْمُؤْمِنینَ وَ لکِنَّ الْمُنافِقینَ لا یَعْلَمُونَ» کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : خداوند عالم ہم لوگوں سے چاہتا ہے کہ صاحب عزت رہیں اور اس کی حفاظت کے لئے قدم اٹھائیں ؛ عزت کا اصول ہے کہ خداوند عالم ہم لوگوں کے لئے بیان کیا ہے اور ہم لوگوں کی ذمہ داری ہے کہ اس کو جانیں اور اس پر عمل کریں ۔
حضرت آیت الله نوری همدانی نے عزت کے نا قابل نقصان اصول میں سے اہم انحصار پسندی و محتاجی سے شدیدا دوری جانا ہے اور بیان کیا : قرآن کریم فرماتا ہے ایسا نہ کرو کہ یھودی و نصاری کی زیر تسلط ہو جاو ؛ ممکن ہے وہ لوگ تم سے مسکرا کے ملیں اور تمہارے ہاتھ پکڑیں لیکن تمہارا کینہ وہ اپنے دل میں رکھتے ہیں کہ بعض وقت یہ سامنے آتا ہے اور بعض وقت وہ اپنے دل میں چھپا کے دکھتے ہیں ۔

انہوں نے خدا پر ایمان کو عزت کی مضبوطی و حفاظت کا پہلا اصول جانا ہے اور بیان کیا : اسلامی اقدار میں ایمان کا بہت اہم کردار رہا ہے ؛ ایرانی قوم اسی ایمان و عقیدہ کی بدولت انقلاب میں کامیابی حاصل کی ہے اور آٹھ سال تک بتیس ممالک جو صدام کی حمایت کر رہے تھے اس کا مقابلہ کیا ؛ جہاد و شہادت و قربانی کے جذبے خدا پر ایمان کے سایہ میں انسان میں پائی جاتی ہے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور استاد نے وضاحت کی : علمی ترقی ، اسلامی حکومت کی تشکیل ، اتحاد ، فوجی طاقت اصول کے دوسرے حصہ ہیں کہ جتنا ابھی اس میں ترقی کرے نگے اسی کے مطابق عزت میں اضافہ ہوگا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬