‫‫کیٹیگری‬ :
02 March 2015 - 15:51
News ID: 7864
فونت
علماء کو آیت الله وحید خراسانی کی نصیحتیں:
رسا نیوز ایجنسی - حضرت آیت الله وحید خراسانی نے ایام فاطمیہ کو پورے تزک و احتشام سے منائے جانے کی تاکید کرتے ہوئے کہا: اگر عقل و فہم و علم سمجھ سکےتو اس حدیث کو سمجھیں کہ اس رات کون سی شخصیت دفن کی گئی اور کون سا بدن زیر خاک گیا ۔
آيت الله وحيد خراساني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله وحید خراسانی نے آج درس خارج فقہ آغاز پر، قطرہ فضائل حضرت فاطمہ زھراء سلام الله علیها کی جانب اشارہ کرتے ہوئے علماء کو نصحیت کی اور کہا: انہیں پہچانئے اور دوسروں کو ان سے آگاہ کرئے تاکہ ایام فاطمیہ پورے تزک و احتشام سے منایا جائے ۔ اگر عقل و فہم و علم سمجھ سکےتو اس حدیث کو سمجھیں کہ اس رات کون سی شخصیت دفن کی گئی اور کون سا بدن زیر خاک گیا۔ ایام فاطمیہ کو غنیمت جانیں اور ملک کے کونے کونے میں پھیل جائیں اور لوگوں کو آگاہ کریں کہ حضرت فاطمہ زھراء سلام الله علیها کون تھیں اور ان پر کیا بیتی ، کس طرح دنیا سے گئیں اور قیامت میں آپ کے کریں گی ۔ 


 ایام فاطمیہ کے مناسبت سے حضرت آیت الله وحید خراسانی ارسال کردہ متن مندرجہ ذیل ہے :


بسم الله الرحمن الرحیم


الحمد لله رب العالمین وصلی الله علی سیدنا محمد وآله الطاهرین سیما بقیة الله فی الأرضین واللعن علی أعدائهم إلی یوم الدین


آج فاطمیہ کا مقدمہ ہے، اہم یہ ہے کہ ہم جانیں کہ حضرت فاطمہ زھراء سلام الله علیها کون ہیں ، ہم نہ سمجھ سکے کہ آپ اکسیر آعظم اور کمال دین ہیں ، یہ کونسا گوھر اور کیسا گوھر ہے ؟ نہ کوئی سمجھ سکا اور نہ کوئی سمجھ سکتا ہے ۔


صدیقه کبری علیھا السلام کے سلسلہ میں موجود روایتیں اس قدر تعجب آور ہیں کہ فقھاء اسے سمجھنے سے عاجز ہیں ، آپ کے نام سے لیکر آپ کی شخصیت تک ۔ اما اسم: لفاطمة تسعة أسماء عند الله ، خدا کے نزدیک حضرت فاطمہ زھراء سلام الله علیها کے 9 نام ہیں ۔ آپ کی شخصیت کیا ہے اس کی شناخت سے سبھی عاجز ہیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬