‫‫کیٹیگری‬ :
04 March 2015 - 15:08
News ID: 7871
فونت
آیت الله نوری همدانی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت الله نوری همدانی نے اس تاکید کے ساتھ کہ یہ ولایت فقیہ وہی ولایت رسول اللہ ہے بیان کیا : ہم لوگوں کو کوشش کرنی چاہیئے کہ اس ثقافت کو دنیا میں متعارف کرائیں ۔
آيت الله نوري همداني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله حسین نوری همدانی مرجع تقلید نے آزاد اسلامی یونیورسیٹی کے ثقافتی امور کے ذمہ دار سے ملاقات میں حضرت فاطمہ (س) کے عظیم خطبہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اظہار کیا : حضرت فاطمہ (س) فرماتی ہیں « طاعَتَنا نِظاماً لِلْمِلَّةِ، وَ اِمامَتَنا اَماناً لِلْفُرْقَةِ » خداوند عالم نے ہمارے خاندان کی اطاعت کو دین و قانون کے نظم کے لئے اور ہماری امامت کو اختلاف سے دوری کے لئے قرار دیا ہے ۔

انہوں نے حضرت فاطمہ (س) کے خطبہ کو اسلامی ثقافت کا سر چشمہ جانا ہے اور بیان کیا : اس وجہ سے اس قیمتی خطبہ کے مطالب کو بیان کرنا بہت ضروری ہے ؛ حوزات علمیہ میں خطبہ کو پڑھایا جائے کیونکہ حضرت فاطمہ (س) کا یہ کلام فصاحت ، بلاغت اور عظیم جامعیت کا حامل ہے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے وضاحت کی : حضرت زهرا (س) امامت و ولایت کے راہ میں قربان ہوئی ہیں اور یہ اس بات کی علامت ہے کہ اسلام میں امامت و ولایت کا مسئلہ کس حد تک اہمیت کا حامل ہے اور امامت نبوت کا جز ہے ۔

امامت انسانی ضروریات کا ایک لازمی عنصر ہے

مرجع تقلید نے امامت کے مسئلہ کو انسانی ضروریات کا ایک لازمی عنصر جانا ہے اور کہا : یہ مسئلہ روٹی پانی سے بھی زیادہ واجب ہے ؛ اس وجہ سے اسلام ناب میں حکومت ، امامت اور ہدایت سب ایک دوسرے کے ساتھ ہیں ، اس لئے کبھی بھی ہدایت اور لوگوں کی رہنمائی کا مسئلہ حکومت سے الگ نہیں ہو ۔

حضرت آیت الله نوری همدانی نے اس اشارہ کے ساتھ کہ رسول خدا (ص) اپنے رسالت کے زمانہ میں کئی مرتبہ امام کا تعارف کرایا ہے بیان کیا : یوم الدار تحریک میں نبوت کے مسئلہ کے بعد امامت کو بھی پیش کیا اور مختلف مواقع پر اس عنوان کو بیان بھی کیا ہے ۔

انہوں نے آیہ «إِنِّی جَاعِلُکَ لِلنَّاسِ إِمَامًا» کی وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : اس آیہ سے استفادہ ہوتا ہے کہ نبوت اور امامت پروردگار کی طرف سے جعل ہوا ہے اور انسان اپنے لئے نبی یا امام معین نہیں کر سکتا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬