05 March 2015 - 08:34
News ID: 7873
فونت
بشار اسد :
رسا نیوز ایجنسی ـ شام کے صدر جمہور نے دمشق میں آئے ترکی کے ایک وفد سے ملاقات کی ، «رجب طیب اردوغان» کو دہشت گردوں کے حامی کے عنوان سے تعارف کریا کہ جو اپنے مالکوں کی خوشنودی و حمایت کے لئے ان کے منصوبہ کو اجرا کرتے ہوئے حمایت کر رہے ہیں ۔
بشار اسد


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ شب ٹرکی سے ایک وفد نے دمشق میں شام کے صدر جمہور بشار اسد سے ملاقات اور گفت و گو کی ۔

اس وفد میں بعض سیاسی و اقتصادی گروہ اور بعض پارٹی کے سرگرم رکن تھے اور ترکی کی بعض فوجی شخصیت موجود تھیں اور وفد کی صدارت وطن پارٹی کے سربراہ «دوگو بیرنتیشیک» کر رہے تھے ۔

بشار اسد نے اس جلسہ میں بیان کیا : یہ ملاقات ان ملک کے درمیان حقیقی تعلق کو بیان کر رہی ہے ، وہ تعلق جس کو قومیں ایجاد کرتی ہیں نہ حکومت ، حکومت نے جو پالیسی اختیار کی ہے وہ عوام کے مفاد میں نہیں ہے اور اردغان نے دہشت گردوں اور تشدد پسند تکفیریوں کی حمایت کا جو طریقہ اختیار کیا ہے وہ اپنے آقا و مالک کی رضایت اور ان کے منصوبہ کو پورا کر رہے ہیں ۔

شام کے صدر جمہور نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : دہشت گردوں سے مقابلہ صرف اس سے اسلحہ کے ساتھ مقابلہ نہیں ہے بلکہ ضروری ہے کہ عوام بھی اپنی حکومت پر دباو ڈالیں کہ وہ دہشت گردوں کی حمایت کے رویہ سے دوری اختیار کرے ۔

بشار اسد نے اسی طرح دہشت گردی کے خطرے سے نجات کے لئے اس کو جڑ سے اکھاڑ پھیکنا ان دو ممالک کی اہم ضرورت جانی اور وضاحت کی : دہشت گرد فکر کی جڑ اور اس کو پانی دینے والوں سے بھی مقابلہ کرنا چاہیے ۔

ترکی کی وفد نے بھی اس ملاقات میں شام کا دہشت گردوں سے مقابلہ اور استقامت کو خطے کی تقسیم بندی منصوبہ سے مقابلہ کا اصلی عامل جانا ہے ۔

اس وفد کے ممبر نے تاکید کی ہے : ترکی کی اکثر عوام پہلے کی طرح شام کے لوگوں کے ساتھ بھائی چارگی کے تعلق پر پایبند ہیں اور دہشت گردوں کی حمایت میں اردغان کے غوطہ لگانے کو رد کرتے ہیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬