11 March 2015 - 16:11
News ID: 7903
فونت
آیت الله شیخ بشیر نجفی:
رسا نیوز ایجنسی – مرجع تقلید نجف اشرف نے عراق کی موجودہ صورت حال کو اسفناک کہتے ہوئے کہا: عراق میں امنیت اور ثبات کی حکمرانی تک ہمیں سکون نہیں ملے گا ۔
آيت الله شيخ بشير نجفي

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی عراق سے رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید نجف اشرف میں سے حضرت آیت الله شیخ بشیر نجفی نے عراق کے نائب وزیر دفاع ابراهیم اللامی سے ملاقات میں عراق کی موجودہ صورت حال کو اسفناک کہتے ہوئے بیان کیا: ڈیکٹیٹر صدام حسین اور اس کی پارٹی کی حکومت گرنے بعد ہمیں امید تھی کہ عراقی ناز و نعمت میں رہیں گے اور یہ ملک اپنی ترقی و کامیابی کی راہوں پر گامزن ہوگا مگر ایک عشرہ گزرجانے کے بعد بھی عراق میں نہ کوئی تبدیلی آئی اور نہ ہی کوئی ترقی ہوئی حتی عراق اپنے بارڈروں پر بھی کنٹرول حاصل نہ کرسکا ۔


انہوں نے دھشت گردی کو عراق کی دیگر مشکلات میں سے جانا اور کہا: عراق میں رونما ہونے والے حالات نے ہمیں مریض کردیا جب تک عراق میں سکون حاکم نہیں ہوجاتا اور عراقی پیروز نہیں ہوجاتے اور امن و امان کا بول بالا نہیں ہوجاتا ہمیں سکون نہیں ملے گا ۔


حضرت آیت الله نجفی نے عراقی بارڈروں کو مکمل طور سے کنٹرول کرنے اور اطاعات حاصل کرنے کی درخواست کی اور کہا: وزارت خانوں اور سی آئی ڈی مراکز پر کنٹرول نیز غیر ذمہدارانہ رویہ اپنانے والوں اور فاسدوں کا محاکمہ عراق کے ثبات میں مددگار ہے ۔


اس مرجع تقلید نے انتظامیہ اور عوامی فورس کی صوبہ صلاح الدین میں کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: عوامی فورس کے اہلکاروں نے اپنے خانوادے سے دوری برداشت کی اور عراق کی حفاظت میں اپنی جان تقدیم کردی یہ لوگ عراق کا ستون ہیں ۔


عراق کے نائب وزیر دفاع نے بھی حضرت آیت الله بشیرنجفی کو اپنے وزارت خانہ کے حالات سے اگاہ کیا اور اپ کی پدرانہ شفقتوں کا شکریہ ادا کیا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬