13 March 2015 - 20:51
News ID: 7906
فونت
سعودی ملا کا عجیب و غریب فتوا؛
رسا نیوز ایجنسی ـ سعودی عرب کے اس مبلغ نے اپنے فتوا کے سلسلہ میں اظہار کیا : پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے زمانہ میں مسجد میں رقص ہونے پر اعتراض نہیں کیا ۔
شيخ عائض القرني


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ایک سلفی وہابی مبلغ شیخ عائض القرنی نے مسجد میں رقص کے جائز ہونے پر اپنے جذبات کا اعلان کرتے ہوئے وضاحت کی ہے : حبش کے رہنے والے حبشی پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے زمانہ میں مسجد میں رقص کی لیکن رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس سلسلہ میں اعتراض نہیں کیا اور یہ مسجد میں رقص کے جائز ہونے کو بیان کرتا ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : یھودیوں کا احترام اور ان کو کھلانا و پلانا اور ان کی دعوت کرنا بھی پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے زمانہ میں انجام پایا اور حضور نے بھی یھودیوں کی دعوت کی ہے اور اپنے گھر پر ان کو کھانا کھلایا ہے ۔

شیخ عائض القرنی نے تاکید کی : عوام دوسروں کے رد عمل کی خوف کی وجہ سے اس مسائل پر عمل کرنے سے خوف کھاتے ہیں کیونکہ ان کو یقین ہے کہ دوسروں کی طرف سے حملہ ہو گا اور وہ قتل کر دئے جائیں گے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬