13 March 2015 - 21:18
News ID: 7908
فونت
اسلامی تحریک پاکستان :
رسا نیوز ایجنسی ـ اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ و قائد ملت جعفریہ پاکستان نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سیٹ کی خوش اسلوبی سے انتخاب کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ میاں رضا ربانی اور مولانا عبدالغفور حیدری پارلیمانی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے جمہوریت کی مضبوطی کے لئے کردار ادا کریں گے ۔
اسلامي تحريک پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ و قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئر مین سینٹ کے خوش اسلوبی سے انتخاب کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ میاں رضا ربانی اور مولانا عبدالغفور حیدری پارلیمانی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے جمہوریت کی مضبوطی کے لئے کردار ادا کریں گے جب کہ سیکرٹری جنرل حجت الاسلام عار ف حسین واحدی نے بھی دونوں رہنمائوں کا بلا مقابلہ منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے ۔

اپنے تہنیتی بیان میں قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے بیان کیا : ایوان بالا کے چیئر مین و ڈپٹی چیئر مین منتخب ہونے پر میاں رضا ربانی اور مولانا عبدالغفور حیدری کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اس وقت ملک بحرانوں کا شکار ہے امید ہے ایوان بالا میں دونوں شخصیات اس جانب توجہ دے کر مسائل کے حل کرنے میں کردار ادا کریں گی۔

دوسری جانب سیکرٹری جنرل حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے بھی میاں رضا ربانی کوچیئر مین اور مولانا عبدالغفور حیدری کو ڈپٹی چیئر مین کے انتخاب پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا : امید ظاہر کی ہے کہ دونوں شخصیات اپنے عہدوں کے تقدس کو بحال رکھیں گی۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬