15 March 2015 - 15:58
News ID: 7914
فونت
مسلمانوں کا خودساختہ خلیفہ ابوبکر بغدادی نے ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ داعش دہشت گرد گروہ کا خود خواندہ خلیفہ نے دعوا کیا ہے کہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس کے خواب میں تشریف لائے ہیں اور اس کو موصل سے کوچ کر جانے کی شفارش کی ہے ۔
ابوبکر بغدادي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد گروہ داعش کا رہنما ابوبکر البغدادی نے اپنے نزدیکی لوگوں سے کہا ہے کہ پیغمبر اکرام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس کے خواب میں ائے اور عراق کے صوبہ موصل سے البغدادی کے فرار ہونے کی تاکید کی ہے ۔

اس رپورٹ کے مطابق داعش کے بعض کمانڈر اور ان کے زیر نگران فوجی بھی اس خبر کے شایع ہونے کے بعد موصل شہر سے فرار ہونے لگے ہیں ۔

عراق کے کردستان علاقہ میں میڈیہ ذرایع نے بھی خبر دی ہے کہ یہ افواہ موصل شہر میں شایع ہوا ہے کہ پیغمبر اکرام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے خلیفہ سے کہا ہے کہ اس شہر سے کوچ کر جاو ۔

قابل بیان ہے یہ واقعہ ایسے وقت میں رونما ہو رہا ہے کہ ابوبکر البغدادی کے زیر فرمان دہشت گردوں پر ان چند دنوں سے عراق کی فوج کی طرف سے شدید حملہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے شہر تکریت سے ان لوگوں کو فرار کرنے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬