16 March 2015 - 16:02
News ID: 7919
فونت
مسجد الاقصی کے امام جماعت:
رسا نیوز ایجنسی – مسجد الاقصی کے امام جماعت نے تاکید کی: صھیونیت ایک حقیقی دھشت گردی کی نشانی ہے ۔
شيخ عکرمہ صبري


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مسجد الاقصی کے امام جماعت اور اسلامی سپریم کونسل کے چیئرمین شیخ عکرمہ صبری نے گذشتہ روز اردن کے دار الحکومت امان میں ہونے والے عالمی اجلاس میں کہا: ہم جب بھی دھشت گرد اور دھشت گردی کے سلسلہ میں کوئی بات کہتے ہیں تو سب سے پہلے غاصب صھیونیت کا نام سامنے آتا ہے ، ھرگز ہم دھشت گردی کو بعض گروہ سے مخصوص نہ جانیں بلکہ بعض ایسے ممالک اور گروہ ہیں جو خود خطرناک ترین دھشت گرد ہیں اور ان سب کی رھبری اسرائیل کے ہاتھوں ہے ۔


شیخ صبری نے غاصب اسرائیل کی قدس پر روزانہ چڑاھائی خصوصا اور فلسطین پر عموما، نیز مسجد الاقصی کے خلاف انجام پانے والی جنایتوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا: صھیونیوں کی مخالف و موافق پارٹی دونوں ہی ایک سکہ کے دو رخ ہیں اور دونوں ہی دھشت گرد ہیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬