21 March 2015 - 12:05
News ID: 7938
فونت
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری :
رسا نیوز ایجنسی ـ مجلس و حدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکر ٹری جنرل نے کراچی و پنجاب میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات پر اس حادثہ کی مذمت کرتے ہوئے بیان کیا : وطن عزیز تکفیری دہشتگردوں کی آماجگاہ بن گیا، عبادت گاہیں محفوظ نہیں، حکومت و آرمی دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ضرب عزب کا دائرہ وسیع کریں، کراچی بوہرہ جماعت خانہ مسجد پر دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں۔
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفري


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس و حدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکر ٹری جنرل حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے کراچی و پنجاب میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات پر اس حادثہ کی مذمت کرتے ہوئے بیان کیا : وطن عزیز تکفیری دہشتگردوں کی آماجگاہ بن گیا، عبادت گاہیں محفوظ نہیں، حکومت و آرمی دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ضرب عزب کا دائرہ وسیع کریں، کراچی بوہرہ جماعت خانہ مسجد پر دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : گجرانوالہ مقامی امن کمیٹی کے رکن معروف رہنما مظاہر حسین نقوی کا ہدف بناکر قتل اور کراچی میں پر امن بوہرہ کمیونٹی کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے والے ملک و اسلام دشمن تکفیری ہیں، مجرموں کی فوری گرفتاری اور فوجی عدالتوں کے ذریعہ جلد از جلد سخت سزا دیئے جانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

راجہ ناصر عباس جعفری نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : پاکستان میں دینی مدارس کے نام پر دہشتگردوں کے پروڈکشن ہاؤس کھولے گئے ہیں، حکومت دہشتگردی کے فروغ کا باعث بننے والے مدارس کے خلاف فوری آپریشن کرے، نواز حکومت ملکی عوام سے مخلص ہیں تو کالعدم جماعتوں اور دہشتگردوں کے پروڈکشن ہاؤس مدارس کے خلاف کاروائی کرے، آئی ڈی پیز کی آڑ میں وزیرستان سے خطرناک دہشت گرد ملک بھر میں پھیل چکے ہیں، دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھر پور فوجی آپریشن کی ضرورت ہے۔

انہوں نے بیان کیا : دہشتگردوں کی ان بزدلانہ کاروائیوں سے ملک کی عوام کے حوصلہ پست نہیں ہونگے، اسلام دشمن عناصر وطن عزیز کو دہشتگردی کی دلدل میں ڈالنے کی منظم سازشوں میں مصروف ہیں مگر اس ملک کے حکمران شاید اپنے اقتدار کی حوس میں عوام کے جان و مال کی حفاظت کرنے میں ناکام نظر آتے ہیں، ملک میں عبادت کرنا جرم بن گیا دہشتگردوں کی پہنچ سے کسی مکتب فکر کی عبادت گاہیں محفوظ نہیں اور  ملک بھر میں دہشتگردی کے پیچھے وہی تکفیری عناصر ملوث ہیں جو وطن عزیز اور اسلام دشمن ہیں۔

مجلس و حدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے کہا : دہشتگرد مسلسل عبادت گاہوں، مقدس مقامات، سکیورٹی اداروں سمیت ہدف بنا کر ڈاکٹرز، انجینئرز، وکلاء، پروفیسرز اور سماجی افراد کو نشانہ بنا کر قومی نقصان کر رہے ہیں تو دوسری جانب ہمارے حکمران اپنی سیاسی رنجشیں اور جھگڑوں میں اپنی توانایاں خرچ کر رہے ہیں، ایسے حالات میں بے یار و مددگار عوام کی نگاہ افواج پاکستان کی طرف ہیں اور انہیں سے امید کرتے ہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ملکی عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑیں ہے۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا : حکومت و افواج پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آپریشن ضرب عزب کا دائرہ پورے ملک میں موجود تکفیری عوامل کالعدم دہشتگرد جماعتوں اور ایسے مدارس جہاں دہشتگردوں کو تربیت دی جاتی ہے، ان کو تحفظ فراہم کرنے والے سہولت کاروں کے خلاف پھیلایا جائے، ان کا میڈیا ٹرائل کیا جائے تاکہ پھر کسی دہشتگرد اور اس کی حامی جماعت کو پس پشت ان کو پالنے کی جرات نہ ہو، اس ملک سے ان دہشتگردوں کی جڑیں ختم کی جاسکیں۔

حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے حکومت سے کراچی میں بوہرہ کمیونٹی و گوجرانوالہ میں معروف سماجی رہنماء مظاہر حسین نقوی قتل میں ملوث دہشتگردوں کی جلد از جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا اور بوہری مسجد میں شہید اور ز خمی ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اظہار کیا۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬