25 March 2015 - 23:52
News ID: 7956
فونت
شیعہ علماء کونسل پاکستان :
رسا نیوز ایجنسی ـ شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے بیان کیا : 3 مارچ کا دن اتحاد امت اور تجدید عہد کا دن ہے۔
شيعہ علماء کونسل پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے شیعہ علماء کونسل گلگت بلتستان کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن سے  خطاب میں قوم کو3 مارچ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے بیان کیا : 3 مارچ کا دن اتحاد امت اور تجدید عہد کا دن ہے۔

انہوں نے بیان کیا : قائد اعظم محمد علی جناح اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ ہم ملکر اُن کی جدوجہد کو آگے بڑھانے کیلئے انفرادی اور اجتماعی طور پراپنا اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے وضاحت کی : شہید آغا ضیا الدین رضوی جو قائد ملت جعفریہ پاکستان کے وفا دار ساتھی تھے ان کے نام پر منعقدہ ورکرز کنونشن نے جوانوں میں ایک نئی بیداری پیدا کی ۔ ان کی زحما ت اور خدمات لائق تحسین ہیں۔ اسی مشن کو لیکر آگے بڑھ رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا : گلگت  بلتستان کے انتخابات میں شہید ضیاء الدین رضوی کی فکر کو لیکر بھرپور قوت کیساتھ انتخابات میں آرہے ہیں۔ اور اس کا مقصد ایک بہت بڑی کامیابی حاصل کرنا ہے۔ اس خطے کو آئینی حقوق دلوانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ تمام طبقات اور مکاتب فکر کو ساتھ لیکر اتحاد و وحدت کی فضا قائم کرینگے۔ اس خطے میں امن و امان ، استحکام ، خوشحالی کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھینگے۔ جس جذبے کیساتھ تمام ورکرز گلگت سے تشریف لائے اور اتنا بڑا اجتماع موجود ہے۔

شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے وضاحت کی : سب کا شکریہ ادا کرتاہوں۔ آپ خوش نصیب کہ اللہ تعالیٰ کی ذات نے آپ کو قائد بزرگوار حجت الاسلام سید ساجدعلی نقوی جیسی حکیمانہ ، دانشمندانہ اور دلیرانہ قیادت فرمائی۔ جنہوں نے ہر دور میں اس ملک میں اور دنیا پر ثابت کیا کہ ہم اس ملک کی مثبت قوت ہیں۔ قربانیاں تودے سکتے ہیںلیکن ملک کے امن کو تہہ و بالا نہیں ہونے دینگے۔  اس سے قبل حجت الاسلام مفتی جعفراور حجت الاسلام شہید عار ف الحسینی کا کردار بھی لازوال ہے۔

حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے بیان کیا : آخر میں تمام  جوانوں ، عمائدین اور علماء کرام سے گذارش کرتا ہوں کہ مذہبی حلقوں کے اندر اتحادواتفاق ،اخوت و محبت پیدا کرکے اس جذبے کے ساتھ آگے بڑھیں جو 23 مارچ کو لیا ہے۔ اسلاف کا جذبہ ہے تو  انشاء اللہ یہ ملک بھی خوشحال ہوگا اور ہم سربلندہونگے۔ ورکرز کنونشن کے اس  پروگرام کے شاندار کامیابی کے انعقاد پر تمام انتظامیہ وعہدیداران شیعہ علماء کونسل گلگت بلتستان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬