27 March 2015 - 13:54
News ID: 7960
فونت
مفتی محمد مکرم :
رسا نیوز ایجنسی ـ شاہی مسجد فتح پوری دہلی کے امام نے یمن پر سعودی کی طرف سے جارحانہ حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور تمام اسلامی ممالک سے اپیل کی ہے کہ ایسے مظالم کے خلاف خاموشی اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے ۔
مفتي محمد مکرم


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے شاہی مسجد فتح پوری دہلی کے امام مفتی محمد مکرم نے یمن پر سعودی کی طرف سے جارحانہ حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور تمام اسلامی ممالک سے اپیل کی ہے کہ ایسے مظالم کے خلاف خاموشی اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے ۔

انہوں نے رپورٹروں سے گفت و گو میں سعودی عرب کی طرف سے یمن پر جارحانہ حملہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : سعودی عرب نے یمن پر حملہ کر کے مسلمانوں کا ہی نقصان کر رہا ہے جس کا بھرپائی ممکن نہیں ۔  

مولانا مفتی مکرم احمد نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : اسلامی ممالک پر ہو رہے ہر طرح کے حملے اصل میں اسرائیل اور امریکی مفادات میں کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے علاقہ کی موجودہ حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : ایسے وقت میں کہ جب علاقے کے ممالک انتہا پسندی سے بری طرح متاثر ہیں اس طرح کے اقدامات علاقے کی صورتحال کے مزید ابتر ہونے کا با‏عث بن رہے ہیں۔

مولانا مفتی مکرم نے کہا : یمن پر مغربی نوکروں کے دسیوں طیاروں کے ذریعے بمباری کے نتیجے میں درجنوں بے گناہ مسلمان جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔

شاہی مسجد فتح پوری کے امام نے اس اشارہ کے ساتھ کہ یمن میں امریکا و اسرائیل نواز حکومت تشکیل نا ممکن ہونے کی بنا پر اس شکست کے در عمل میں یہ حملہ جانتے ہوئے وضاحت کی : سعودی عرب، یمن میں اپنی پٹھو حکومت قائم کرنے کے لئے یہ حملے کررہا ہے اور دہشت گردانہ اقدامات اور انتہا پسندی میں اضافے کا راستہ ہموار کررہا ہے ۔

مولانا مفتی مکرم نے یمن پر سعودی عرب اور اس کے ہم نوا کے ذریعہ جارحانہ اقدام پر مغربی ممالک کی خاموشی پر تنقید کرتے ہوئے بیان کیا : اس وقت انسانی حقوق کے علمبردار دنیا کے کس گوشہ و کنار میں دبکے ہوئے ہیں کہ ان کھلی ہوئی ظلم و بربریت پر ان کی آوازیں نہیں نکل پا رہی ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬