29 March 2015 - 13:53
News ID: 7968
فونت
انصار اللہ عوامی تحریک یمن :
رسا نیوز ایجنسی ـ انصاراللہ یمن کے رہنما نے شرم الشیخ میں عرب سربراہی اجلاس کے شارکین سے خطاب کرتے ہوئے سوال کیا : کیا وہ اسرائیل کے خلاف مشترکہ موقف اپنا سکتے ہیں یا اسرائیل کا مقابلہ کرنے کے لیے مشترکہ عرب فوج تشکیل دے سکتے ہیں؟
ضيف اللہ الشامي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق انصاراللہ یمن کے رہنما ضیف اللہ الشامی نے اپنے ایک انٹرویو میں مصر کے شرم الشیخ میں عرب سربراہی اجلاس میں یمن کے مستعفی صدر منصور ہادی اور دیگر عرب سربراہوں کے بیانات کو انتہائی شرمناک بتایا دیا۔

انھوں نے بیان کیا : اس اجلاس کے سارے بیانات یمن کے عوام کے ساتھ جنگ کے تناظر میں دیے گئے ہیں لیکن سب لوگوں کو جان لینا چاہیئے کہ یمن کے عوام سعودی حکومت کی جارحیت کے سامنے نہیں جھکیں گے۔

انصاراللہ کے رہنما ضیف اللہ شامی نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : انصار اللہ نے ہمیشہ گفتگو اور مذاکرات کی حمایت کی ہے لیکن وہ اس بات کو ہرگز فبول نہیں کرے گی کہ یہ مذاکرات یمنی فریقوں کے دائرے سے باہر جائیں اور سعودی عرب، امریکہ اور صیہونیوں کی زیرنگرانی ہوں۔

انصار اللہ کی سیاسی کونسل کے ممبر نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ عرب سربراہوں نے جس تشویش کا اظہار کیا ہے وہ پوری طرح سے امریکہ اور اسرائیل کی طرف سے بیان کئے گئے تشویش ہے بیان کیا : سربراہان عرب ، عرب دنیا اور عالم اسلام کو لاحق خطرات پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں لیکن جب امریکہ اور اسرائیل کے مفادات خطرے میں پڑتے ہیں تو اپنی آواز بلند کرتے ہیں۔

انھوں نے شرم الشیخ میں عرب سربراہی اجلاس کے شارکین سے خطاب کرتے ہوئے سوال کیا : کیا وہ اسرائیل کے خلاف مشترکہ موقف اپنا سکتے ہیں یا اسرائیل کا مقابلہ کرنے کے لیے مشترکہ عرب فوج تشکیل دے سکتے ہیں؟

ضیف اللہ شامی نے تاکید کرتے ہوئے کہا : یمن پر سعودی عرب اور ان کے پٹھو کے ہوائی حملوں سے صرف عورتوں اور بچوں کے قتل عام اور رہائشی مکانات کی تباہی ہوئی ہے اس سازش کا مقابلہ کرنے کے لئے یمن کی عوام پوری طرح تیار ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬