30 March 2015 - 13:17
News ID: 7971
فونت
سعودی عرب کا جاسوس صہیونی حکومت اسرائیل ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ غاصب صیہونی حکومت سٹیلائٹ کے ذریعے یمن کی جاسوسی کر کے ساری اطلاعات سعودی عرب کو فراہم کررہی ہے-
جاسوسي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت سٹیلائٹ کے ذریعے یمن کی جاسوسی کر کے ساری اطلاعات سعودی عرب کو فراہم کررہی ہے-

اس رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے ٹی وی چینلوں کی جانب سے یمن پر حملوں میں صیہونی حکومت کی شرکت کی خبروں کی تصدیق ہوجانے کے بعد اسرائیل کے اخبار ہایوم نے، جو صیہونی حکومت کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کا قریبی اخبار شمار ہوتا ہے، اپنی اشاعت میں جلی حروف میں تاکید کی ہے کہ اسرائیل، یمن مخالف اتحاد میں شامل ہوچکا ہے-

دوسری جانب اخبار ہاآرتص نے یمن پر سعودی عرب کے حملوں میں تل ابیب کی جانب سے ریاض کی حمایت پر تاکید کرتے ہوئے لکھا ہے : اسرائیل، سٹیلائٹ کے ذریعے یمن کی جاسوسی کرکے ساری اطلاعات سعودی عرب کو فراہم کررہا ہے-

اس اخبار نے یمن میں اسرائیل اور سعودی عرب کے، مشترکہ مفادات ہونے کی وضاحت کرتے ہوئے صہیونی اسرائیل حکومت کی طرف سے سعودی عرب کے تعاون کی تاکید کی ہے-
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬