30 March 2015 - 16:56
News ID: 7972
فونت
اعلی اسلامی کونسل عراق کے صدر :
رسا نیوز ایجنسی ـ اعلی اسلامی کونسل عراق کے صدر نے یمن پر سعودی عرب اور اس کے پٹھو کی طرف سے فوجی حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس کے انجام سے خبردار کیا ہے ۔
حجت الاسلام سيد عمار حکيم


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق اعلی اسلامی کونسل عراق کے صدر حجت الاسلام سید عمار حکیم نے اپنے ایک پیغام میں یمن پر سعودی عرب اور اس کے پیسوں کے محتاجوں کی طرف سے فوجی حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس کے اس عمل پر تنقید بھی کی ہے ۔

اس پیغام میں بیان ہوا ہے : یمن کی مشکلات پوری طور سے سیاسی ہے اور یہ مشکلات دوسروں کی مداخلت سے حل و فصل نہیں ہوگا وہ لوگ آپس میں راہ حل تلاش کریں ۔

اعلی اسلامی کونسل عراق کے صدر نے فوجی مداخلت کو مشکلات میں اضافہ کرنا جانا ہے اور تاکید کی ہے : یمن کی مشکلات مذکراہ سے حل کیا جائے ۔ یمن پر ہر طرح کی فوجی مداخلت پر خبردار کرتے ہیں ۔

انہوں نے وضاحت کی : ہمسایہ ممالک کو ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہیئے اور ہر قسم کے اختلافات و مشکلات کو تنازعہ کے بغیر حل کریں کیونکہ تنازعہ و اختلاف علاقہ کے مصالح کے خلاف ہے ۔ 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬