30 March 2015 - 18:50
News ID: 7976
فونت
حجت الاسلام عارف واحدی :
رسا نیوز ایجنسی ـ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا : مشرق وسطیٰ کی صورتحال انتہائی پریشان کن ہیں ، ہمیں سازشوں کو دراک کرنا ہوگا، پاکستان غیر جانبدار رہتے ہوئے ثالث کا کردار ادا کرے، علماء بھی موجودہ صورتحال میں اتحاد امت کا پیغام عام کریں۔
حجت الاسلام عارف واحدي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے کہا : مشرق وسطیٰ کی صورتحال انتہائی پریشان کن ہیں ، ہمیں سازشوں کو دراک کرنا ہوگا، پاکستان غیر جانبدار رہتے ہوئے ثالث کا کردار ادا کرے، علماء بھی موجودہ صورتحال میں اتحاد امت کا پیغام عام کریں۔

حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے کہا : اس وقت پوری اسلامی دنیا انتہائی مشکلات حالات سے دوچارہے ، ارض وطن دہشت گردی و ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہے ، ہمسایہ ملک افغانستان کی صورتحال بھی اچھی نہیں جبکہ عراق، شام ، مصر اور بحرین کے حالات بھی انتہائی پریشان کن ہیں جبکہ برما میں مسلمانوں پر ظلم ڈھائے جارہے ہیں فلسطین اور کشمیر میں ظلم و بربریت تھمنے کا نام نہیں لیتی اور ایسے حالات میں یمن کا تنازعہ کھڑاہوجانا انتہائی پریشان کن ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : ایسے حالات میں یہ سوال اٹھتا ہے کہ اسلامی دنیا قدرتی وسائل سے مالا مال مگر اس کے باوجود کیوں عدم استحکام کا شکار ہے اس کی اصل وجہ وحدت کا فقدان ہے۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری نے زور دیتے ہوئے کہا : ایسے حالات میں امت مسلمہ کی نجات کا واحد راستہ اتحاد ہے یہی واحد راستہ ہے جس پر چل کر امت مسلمہ اپنا کھویا ہوا مقام ایک مرتبہ پھر حاصل کرسکتی ہے۔

انہوں نے حکومت پاکستان پر زور دیتے ہوئے کہا : وہ موجودہ صورتحال میں غیر جانبدار رہتے ہوئے ثالث کا کردار ادا کرے اور اس سلسلے میں او آئی سی سمیت دیگر نمائندہ تنظیموں سے رابطے کرے تاکہ اس بھڑکتی ہوئی چنگاری کو شعلہ بننے سے بچایا جاسکے۔ اس سلسلے میں انہوں نے علماءپر بھی زور دیا کہ وہ اتحاد امت کے پیغام کو عام کریں۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹرینے بیان کیا : پاکستان میں اتحاد امت کی عملی مثالیں موجود ہیں اور قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی کی سرپرستی میں ہم وحدت کا علم لے کر آگے بڑھ رہے ہیں ہم اس ملک میں اتحاد امت کے بانیان میں سے ہیں ۔

حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے وفو د پر زور دیتے ہوئے کہا : وہ موجودہ صورتحال میں اتحاد امت کا پیغام بھی عوام تک پہنچائیں کیونکہ رواداری اور بھائی چارے کی فضاء سے نہ صرف ملک میں پائیدار امن و استحکام قائم کیا جاسکتا ہے بلکہ اسلامی دنیا کے مسائل کا حل بھی اتحاد و بھائی چارے میں ہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬