‫‫کیٹیگری‬ :
29 April 2015 - 15:36
News ID: 8088
فونت
رھبر معظم انقلاب اسلامی نے ھزاروں مزدوروں سے ملاقات میں؛
رسا نیوز ایجنسی - رھبر معظم انقلاب اسلامی نے ھزاروں مزدوروں سے ملاقات میں اقتصادی مشکلات کا حل کے لئے داخلی صلاحیتوں پر توجہ کرنے کی تاکید کی اور کہا: اقتصادی مشکلات کا حل لوزان، جنیوا اور نیویارک میں نہیں ہے، ملک کے اندر ہے ۔
رھبر معظم انقلاب اسلامي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رھبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت الله سید علی خامنہ ای نے آج بدھ کی صبح ملک کے ھزاروں مزدوروں سے ملاقات کی اور داخلی مشکلات کے  حوالہ سے ان کی راھنمائی کی ۔


رھبرمعظم انقلاب اسلامی ایران حضرت آیت الله خامنہ ای کی خبر رساں سائٹ پر نشر ہونے والی آپ کی تقریر کے اھم اقتباسات مندرجہ ذیل ہیں ۔


اگر اقتصادی مشکلات کا حل کرنا چاہتے ہیں تو داخلی پیداوار پر توجہ کریں / اقتصادی مشکلات کا حل لوزان، جنیوا اور نیویارک میں نہیں ہے، ملک کے اندر ہے ۔


حکومتی سطح پر استعمال ہونے والی چیزیں ھرگز بیرون ممالک سے مھیا نہ کی جائیں/ ملک میں بننے والی چیزوں کے بیرونی برانڈ کا استعمال حرام جانیں ۔


فساد کے سلسلہ میں بات چیت بے سود ہے کیوں کہ «چور چور» کہنے سے چور اپنی چوری نہیں چھوڑ دے گا / حکام، نیوز پیپر نہیں ہیں کہ فساد کے سلسلہ میں گفتگو کریں/ اقدام کریں اور حقیقی طور پر فساد کو کنٹرول کریں ۔


اس تقریر کا تفصیلی متن اور اس ملاقات کی تصویری رپورٹ بعد میں نشر کی جائے گی ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬