06 May 2015 - 12:39
News ID: 8111
فونت
آیت الله سیستانی:
رسا نیوز ایجنسی – مرجع عالی قدر حضرت آیت الله سیستانی نے ضرورت کے وقت اور امتحانات کے زمانے میں ماہ مبارک رمضان میں طلباء کا روزہ نہ رکھنا جائز بتایا ۔
استفتاء کي تصوير آيت الله سيستاني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی عراق سے رپورٹ کے مطابق، مرجع عالی قدر حضرت آیت الله سیستانی ایک استفتاء کے جواب میں ضرورت کے وقت اور امتحانات کے زمانے میں ماہ مبارک رمضان میں طلباء کا روزہ نہ رکھنا جائز بتایا ۔


اس مرجع تقلید نے اس استفتاء کے جواب میں کہ ماہ مبارک رمضان کا روزہ عراق میں انٹر کے امتحانات پر اثر انداز ہے کہا: پڑھائی روزہ نہ رکھنے کا سبب نہیں بن سکتی ، مگر ہاں اگر روزے اور پڑھائی کے ما بین مردد ہوئے اور پڑھائی کا چھوڑنا نقصانات کا سبب ہو تو طلباء (اسٹوڈنٹس) روز کی نیت کریں اور مجبوری کی صورت میں ضرورت کے بقدر کھالیں مگر شکم سیر نہ ہوں اور پھر اس دن کے روزہ کی قضا بھریں ۔ 


انہوں نے مزید کہا: ان حالات میں مکلف مسافرت کے آپشن سے استفادہ کرسکتا ہے کہ 22 کیلومیٹر مسافرت کے بعد اپنے شھر واپس لوٹ آئے، اس طرح اس کے دن کے روزے معاف ہوگا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬