21 May 2015 - 01:38
News ID: 8157
فونت
رسا نیوز ایجنسی – ادارہ تربیت کے نمائندہ مولانا سبطین علوی نے آئی ایس او پاکستان کے مرکزی سکریٹریٹ میں اجلاس سے خطاب میں کہا: نوجوان نسل کی تربیت کیلئے ادارہ تربیت اپنا کلیدی کردار ادا کرے گی تاکہ وہ معاشرہ میں اپنا کیلدی کرادر ادا کر سکیں۔
آئي ايس او پاکستان

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سکریٹریٹ میں تنظیم کے مختلف شعبہ جات کے مسئولین کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت مرکزی صدر تہور حیدری نے کی۔ آئی ایس او پاکستان کے ادارہ المہدی تربیت اسلامی، ادارہ پیام عمل توسیع تنظیم ، شعبہ تعلیم، شعبہ اسکائوٹنگ اور جامعہ بعثت کے مشترکہ اجلاس میں طے پایا کہ ملک بھر میں مختلف مقامات پر ایک روزہ اور سہ روزہ ورکشاپس بعنوان تجدید عہد منعقد کئے جائیں گے ۔


عمران حیدر نے کہا: اس سلسلے میں جامعہ بعثت اور دیگر مدارس کے طلباء کے ساتھ ساتھ پروفیشنل تعلیمی اداروں اور سابقین آئی ایس او کی مشترکہ ٹیمیں تربیتی، فکری، تعلیمی شعور کے اضافے کے لئے مختلف لیکچرز ملٹی میڈیا پر دیں گے ۔


ادارہ تربیت کے نمائندہ مولانا سبطین علوی نے کہا: نوجوان نسل کی تربیت کیلئے ادارہ تربیت اپنا کلیدی کردار ادا کرے گی تاکہ وہ معاشرہ میں اپنا کیلدی کرادر ادا کر سکیں۔


شعبہ اسکائوٹنگ کی نمائندگی کرتے ہوئے سابقہ امامیہ چیف اسکائوٹ عباس مرتضی نے کہا: نوجوانوں میں فکری تربیت کے ساتھ ساتھ جسمانی صحت اور تندرستی کو اجاگر کرنے کے لئے اسکائوٹنگ بھی کروائی جائے گی۔


ادارہ پیام عمل توسیع تنظیم کے مسئول زوہیر قنبری نے کہا: تجدید عہد ورکشاپس ملک بھر میں منعقد کئے جائیں گے جبکہ اس کا آغا سندھ کی دھرتی سے کیا جائے گا جو بعد ازاں بلوچستان سے ہوتا ہوا پنجاب میں داخل ہوگا اس الہی کارواں کا دورانیہ 45 روز ہو گا 10 جون تا 25 جولائی تک رہے گا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬