‫‫کیٹیگری‬ :
24 May 2015 - 16:32
News ID: 8166
فونت
درس خارج میں پیش ہوا؛
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے سعودی عرب کے قطیف علاقے کے مسجد امام علی بن ابی طالب (ع) میں شیعوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی ہے اور سعودی عرب کے علماء و مفتیوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا : آپ لوگ اپنے آپ کو عالم دین ہونے کا نام دیتے ہیں یہ کیسی بنیادی بے توجہی ہے کہ ظاہری مذمت کرنے پر ہی اکتفا کرتے ہیں ۔
آيت اللہ مکارم شيرازي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد و مرجع تقلید حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی نے ایران کے مقدس شہر قم کے مسجد اعظم میں منعقدہ اپنے درس خارج کے ابتدا میں عید الشعبان اور حضرت امام سجاد (ع) کی روز ولادت کی مناسبت سے مبارک بار پیش کی ہے اور امام کی صحیفہ سجادیہ و رسالہ حقوق کتاب کو بہت قابل عبرت و سبق آموزی و مفید جانا ہے اور ان دو مفید کتاب سے آشنائی تمام اھل علم کے لئے ضروری بتایا ہے ۔

مرجع تقلید نے سعودی عرب کے قطیف علاقہ میں تکفیری وہابیت کے ظلم و جرائم کی مذمت کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : تکفیری وہابیوں نے مسجد علی بن ابی طالب (ع) میں نمازیوں کے درمیان جا کر بم دھماکہ کیا اس دھماکہ کی وجہ سے تقریبا ایک سو لوگ شہید و زخمی ہوئے ہیں ۔

انہوں القاعدہ و داعش کی طرف سے اس دھماکہ کی ذمہ داری قبول کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کی : پوری دنیا نے اس جرائم و مظالم کی مذمت کی ہے ، سعودی عرب کے علماء و سیاست دار نے بھی اس حادثہ کی مذت کی ہے لیکن وہ لوگ کس قدر یہ فکت کرتے ہیں کہ دنیا کے لوگ بے خبر و سادہ ہیں ۔

مرجع تقلید نے تاکید کی : ان تمام ظلم و جرائم کی جڑ تمہار ی وہابیت ہے ، ان لوگوں کے میڈل کلاس کی درسی کتاب کو لائے ہوئے تھے جس میں ہم لوگوں نے دیکھا واضح طور پر لکھا ہوا تھا کہ قبر کی زیارت کرنے والے مشرک ہیں اور ان لوگوں کا جان و مال و خون جائز ہے اور یہ اس میں شیعہ اور اہل سنت بھی شامل ہوتے ہیں کیوںکہ اہل سنت بھی زیارت کو جاتے ہیں ۔

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے بیان کیا : آپ لوگوں نے اپنی درسی کتابوں کو اس تعلیمات سے پر کر رکھا ہے اور اس کے بعد اس شرم ناک واقعہ کی مذمت کرتے ہو ؛ اپنے اس خبیث مدرسہ کو بند کرو کیونکہ یہ اس خبیث تعلیمات کی اشاعت کرتا ہے ۔

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے سعودی عرب کے علماء و مفتیوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا : آپ لوگ اپنے آپ کو عالم دین ہونے کا نام دیتے ہیں یہ کیسی بنیادی بے توجہی ہے کہ ظاہری مذمت کرنے پر ہی اکتفا کرتے ہیں ۔ یقینا یاد رکھیئے یہ مسائل آپ لوگوں کے دامن کو بھی پکڑے گا ۔

مرجع تقلید نے تاکید کی : اس وقت دنیا انسانی تاریخ کے بدترین زمانہ سے گزر رہا ہے ، انسانی دنیا میں ایسا تاریک روز کبھی نہیں دیکھا گیا تھا یا کمتر مشاہدہ ہوا ہے ۔

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے آخر میں اظہار کیا : ہم لوگ اس ناپاک و دردناک ظلم و جنایت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور خداوند عالم سے درخواست کرتا ہوں کہ اس مہینہ میں ان افکار و آبادی کی جڑ کو نست و نابود کرے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬