24 May 2015 - 23:02
News ID: 8167
فونت
لبنان میں حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے نائب صدر:
رسا نیوز ایجنسی ـ لبنان میں حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے نائب صدر نے لبنان کو تکفیریوں کا قبرستان بنا دینے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : اسلامی مقاومت نے صہیونی حکومت کے ذریعہ غصب کئے گئے حصہ کو فراموش نہیں کیا ہے ۔
حجت الاسلام نبيل قووق


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنان میں حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے نائب صدر حجت الاسلام نبیل قووق نے اسلامی مقاومت کے اسیروں کی آزادی کی مناسبت سے بیروت لبنان میں منعقدہ تقریب میں اس اشارہ کے ساتھ کہ صہیونی حکومت کے قید میں اسیروں اور تکفیروں کی طرف سے یرغمال کئے گئے لوگوں کا مسئلہ لبنان کے کرامت و حیثیت سے متعلق ہے بیان کیا : ان لوگوں کی آزادی حکومت کے سر فہرست امور میں سے ہونا چاہئے ۔

انہوں نے بیان کیا : صہیونی حکومت کے ذریعہ قبضہ ہوا علاقہ جیسے مزارع شعبا و کفر شوبا کے تپہ کو مقاومت نے فراموش نہیں کیا ہے ۔

حزب اللہ لبنان کے یہ سینئر ممبر نے صہیونی حکومت سے مقامت گروہ کی جنگ کی تیاری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : دشمن حزب اللہ کا تکفیریوں کے ساتھ جنگ میں مشغول ہونے پر امید لگائے بیٹھے ہیں حالانکہ تکفیریوں کے ساتھ اس جنگ سے حزب اللہ کی تیاری میں کسی بھی طرح کا خدشہ وارد نہیں ہوگا ۔

حجت الاسلام قاووق نے بیان کیا : صہیونی حکومت تکفیری دہشت گردوں پر قمار وجوا کے طرز کے ذریعہ کوشش کی کہ حزب اللہ لبنان کو نقصان پہوچانے کے ساتھ ساتھ تکفیریوں کے ذریعہ اسلامی مقاومت کے پشت پر خنجر مارے ۔

انہوں نے اس تاکید کے ساتھ کہ قلمون آپریشن لبنان اور خطے کے تمام ممالک میں تکفیریوں کی وحشت گیری میں کمی کا سبب ہوگا بیان کیا : لبنانی فوج و مقاومت اور قوم کی مساوات و اتحاد کے ذریعہ لبنان کو تکفیریوں کا قبرستان بنا دے نگے جیسا کہ صہیونیوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہم لوگ اب تکفیری دہشت گردوں کو بھی دھول چٹا دینگے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬