23 July 2015 - 15:27
News ID: 8309
فونت
رسا نیوز ایجنسی ـ حجت الاسلام سبطین سبزواری نے کہا : فنڈز سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے شیعہ علما کونسل کے ضلعی صدور، صوبائی کابینہ کے ارکان اور متاثرین کو ڈائریکٹ بھی دیے جا سکتے ہیں۔
شيعہ علما کونسل پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علما کونسل پنجاب نے سیلاب متاثرین کے لئے فنڈ قائم کر دیا ہے۔ کارکنوں اور عوام سے متاثرین کی دل کھول کر امداد کرنے کی اپیل کی ہے۔

شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر حجت الاسلام سبطین حیدر سبزواری نے سیلاب متاثرین کے لئے فنڈ قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے : دریائے سندھ کے بپھرے پانی سے لوگوں کی کھڑی فصلیں، مال مویشی اور مکانات تباہ ہو گئے ہیں۔ متاثرین کی امداد کرنا ہر پاکستانی کا فرض ہے، جس کے لئے ایثار و قربانی اور انصارین مدینہ کے جذبے کی ضرورت ہے۔

شیعہ علما کونسل کے کارکنوں سے متاثرین کو ضرورت کی اشیا پہنچانے اور امداد کرنے کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے تاکید کی ہے : عوام زکوٰة، صدقات اور عطیات سے بھی مدد کر سکتے ہیں۔

سبطین حیدر سبزواری نے بیان کیا : سیلاب متاثرین کی امداد کے حوالے سے حکومتی دعوے زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتے، لوگ بے یارومدد گار پڑے ہیں، ان کا خیال نہیں کیا جا رہا۔

شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دے کر کسانوں کو معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

حجت الاسلام سبطین سبزواری نے کہا : فنڈز سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے شیعہ علما کونسل کے ضلعی صدور، صوبائی کابینہ کے ارکان اور متاثرین کو ڈائریکٹ بھی دیے جا سکتے ہیں۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬