23 July 2015 - 16:00
News ID: 8313
فونت
نوری مالکی :
رسا نیوز ایجنسی ـ عراق کے نائب صدر نے اس بات پر زور دیا ہے کہ کامیابی عوامی رضا کار فورس کے قدم چومے گی۔
نوري مالکي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے نائب صدر نوری مالکی نے اپنے ایک کانفرنس کے دوران عوامی رضاکار فورس پر تنقید کرنے والوں پر تنقید کرتے ہوئے ان کی باتوں کو غیر عاقلانہ جانا ہے ۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : جو لوگ موصل پر داعش دہشت گرد گروہ کے قبضے سے قبل فوج پر تنقید کرتے رہتے تھے، اب وہی لوگ عوامی رضاکار فورس کو تنقید کا نشانہ بنائے ہوئے ہیں۔

نوری مالکی نے اپنی گفت و گو میں زور دیتے ہوئے وضاحت کی : عوامی رضاکار فورس وہی طاقت ہے جس نے سازش کرنے والوں کی سازشوں کو ناکام اور دارالحکومت بغداد پر دہشت گردوں کے قبضے کو روک دیا۔

انہوں نے کہا : جنگ کے میدان میں بھی عوامی رضاکار فورس کے عظیم کارنامے رہے ہیں اور اس فورس نے کبھی بھی پسپائی کا نام تک نہیں لیا ہے۔

عراق کے نائب صدر نے اپنی تقریر میں رضاکار فورس کی مذہبی عقائد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : کامیابی عوامی رضاکار فورس کے قدم چومے گی، کیونکہ ان کے قریب جنگ کرنے کا مقصد مذہبی اصول اور اقدار کا تحفظ ہے۔

قابل ذکر ہے عراق کے بعض علاقہ میں اس صوبے کی فوج اور کچھ نااہل حکام کی وطن فروشی پالیسی کی وجہ سے اس ملک میں داعش نے اپنی دہشت گردی پھیلائی تھی جس کو وطن پرست مومن مجاہدوں نے عوامی رضاکار فورس کے قیام کے بعد اپنی مجاہدت کے ذریعہ اس پاک زمین سے داعشی نجاست کو نکال پھیکنے میں کافی کامیابی حاصل کی ہے اور عنقریب اس ملک سے داعشی وجود کا خاتمہ ہو جائے گا۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬