02 August 2015 - 13:45
News ID: 8342
فونت
رسا نیوز ایجنسی - حجت الاسلام شیخ یوسف حسین 80 فیصد ووٹ سے مجلس علمائے اہلبیت پاراچنار پاکستان کے نئے صدر منتخب کئے گئے ۔
حجت الاسلام شيخ يوسف حسين

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام شیخ یوسف حسین بھاری اکثریت سے مجلس علمائے اہلبیت پاراچنار پاکستان کے نئے صدر منتخب کئے گئے ۔
 

اس رپورٹ کے مطابق، مجلس علمائے اہلبیت پاراچنار کے مرکزی دفتر میں حجت الاسلام سید صفدر علی شاہ نقوی کی جانب سے کرم ایجنسی کے علمائے کرام کی جنرل باڈی کی مینٹگ بلائی گئی ، اس میں سو سے زیادہ علمائے کرام نے شرکت کی اور مجلس کے لئے نئے صدر کے انتخاب کا معاملہ غور کیا گیا ۔


میٹنگ سے حجت الاسلام سید صفدر علی شاہ نقوی نے خطاب کرتے ہوئے اپنے دور صدارت کی پوری کارکردگی پیش کی اور عہدہ صدارت سے استعفیٰ کا اعلان کیا اور پھر متعدد علماء کرام، مولانا سید احمد حسین الحسینی، مولانا احمد علی روحانی، مولانا ثواب علی حیدری اور مولانا سید محمد حسین طاہری نے اجلاس سے خطاب کیا ۔


مقررین نے سابق صدر حجت الاسلام سید صفدر علی شاہ کی دو سالہ کارکردگی کو سراہا اور کرم ایجنسی کے عوام خصوصا علماء کے لئے انکی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ 


صدرت کے لئے بطور امیدوار تین نام مولانا باقر حسین حیدری، مولانا جمیل حسین اور مولانا شیخ یوسف پیش کئے گئے۔ اور ووٹوں کی گنتی پر نتیجہ مولانا یوسف حسین کے حق میں نکلا۔ تقریبا 80 فیصد سے زائد رائے دھندگان نے انکے حق میں ووٹ ڈالا تھا۔ اور پھر سابق صدر حجت الاسلام سید صفدر علی شاہ نقوی نے دوسالہ نئے صدارت کے لئے مولانا شیخ یوسف حسین کا اعلان کیا۔


مجلس علمائے اہلبیت پاراچنار کے نئے صدر حجت الاسلام شیخ یوسف حسین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام کی جانب سے ان پر اعتماد کرنے کا شکریہ ادا کرنے کے بعد ان سے تعاون کی گزارش کی اور کہا کہ تنہا اس وظیفہ کی انجام دھی مشکل ہے ۔


انہوں نے مزید کہا: صدارت کے دوران وہ علاقے میں نفرتوں کے خاتمے نیز اتحاد کی کوششیں کریں گے اور مجلس کے منشور کے مطابق ائمہ معصومین علیھم السلام کے ایام ولادت و شہادت کو علاقائی سطح پر  بھرپور طریقے سے منانے کا اہتمام کریں گے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬