02 August 2015 - 14:37
News ID: 8345
فونت
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے جنرل سکریٹری:
رسا نیوز ایجنسی - وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے جنرل سکریٹری نے یہ کہتے ہوئے کہ دہشتگردی کے پھیلانے میں نیم خواندہ ملاوں کی اشتعال انگیزی کا بنیادی کردار ہے جس پر قابو پانے کی ضرورت ہے کہا: شیعہ مدارس پر دہشتگردی میں ملوث ہونے کا الزام نہیں ہے ۔
حجت الاسلام افضل حيدري

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام افضل حیدری نے  یہ کہتے ہوئے کہ مدارس دینیہ قرآن و حدیث کی تعلیمات کے مراکز ہیں کہا: شیعہ مدارس پر دہشتگردی میں ملوث ہونے کا الزام نہیں ہے ۔


انہوں نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ جو مدرسے دہشتگردی میں ملوث ہیں، انکے خلاف متعلقہ وفاق المدارس کی قیادت کو اعتماد میں لے کر کارروائی کی جائے تو اتحاد تنظیمات مدارس کو اعتراض نہیں ہوگا کہا: دہشتگردی کے پھیلانے میں نیم خواندہ ملاوں کی اشتعال انگیزی کا بنیادی کردار ہے، جس پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔


حجت الاسلام حیدری نے یہ کہتے ہوئے کہ مدارس دینیہ قرآن و حدیث کی تعلیمات کے مراکز ہیں ان پر دہشت گردی کے الزامات قابل مذمت ہیں کہا: کسی شیعہ مدرسے پر دہشت گردی میں ملوث ہونے کا الزا م نہیں۔ جو مدرسے دہشت گردی میں ملوث ہیں، ان کے خلاف صوبائی حکومت کارروائی بھی کرچکی ہے، اور اتحاد تنظیمات مدارس کے کسی وفاق نے اس پر احتجاج نہیں کیا۔


انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ حکومت دہشت گردی اور مسلک کے صدیوں پرانے اختلافات کو سمجھنے کی کوشش کرے ، دہشت گردی کے پھیلانے میں نیم خواندہ ملاوں کی اشتعال انگیزی کا بنیادی کردار ہے جس پر قابو پانے کی ضرورت ہے کہا: وفاق المدارس الشیعہ پاکستان سے منسلک سالانہ امتحانات کے بعد مدارس دینیہ میں جون جولائی میں گرمیوں کی چھٹیوں کے باعث سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبر پختونخوا اور کشمیر کے مدارس میں تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں اور ان مدارس دینیہ میں گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد تعلیمی سرگرمیاں کل سے دوبارہ شروع ہوگئیں ، جبکہ گلگت بلتستان میں چھٹیاں سردیوں میں ہوں گی ۔


وفاق المدارس الشیعہ کے جنرل سکریٹری نے اس بات کی خبر دیتے ہوئے کہ تمام ممبر مدارس کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ کورسز کو مکمل کروانے پر توجہ دی جائے، تاکہ طلبا و طالبات بھرپور انداز میں امتحانات کی تیاری کرسکیں کہا : دینی علوم کے ساتھ کمپیوٹر، انگلش، ریاضی اور مطالعہ پاکستان جیسے علوم پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے تاکہ وہ عصری تقاضوں کے مطابق تعلیم حاصل کرسکیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬