‫‫کیٹیگری‬ :
12 August 2015 - 14:31
News ID: 8372
فونت
آیت الله وحید خراسانی نے پا برہنہ تعزیت پیش کی؛
رسا نیوز ایجنسی ـ مکتب جعفری کے بانی حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے روز شہادت کی مناسبت سے تمام مراجع کرام کے گھروں میں عزاداری و مجالس کا سلسلہ جاری رہا اور حوزہ علمیہ قم کے مرجع کرام و درس خارج کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت الله وحید خراسانی نے عزاداروں کے ساتھ جلوس میں پا برہنہ شامل ہوئے ۔
آيت الله وحيد خراساني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق شیعوں کے چھٹے امام اور مکتب جعفری کے بانی حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی روز شہادت کی مناسبت سے حوزات علمیہ کی مشہور شخصیات ، علما ، طلاب ، دوسرے تمام طبقہ کے لوگ مجالس و عزاداری کی اور تمام مراجع کرام و علما کے گھروں میں عزاداری و مجالس کا سلسلہ جاری رہا ۔

اس عزادری و مجالس میں خطیب نے حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے فضائل و مناقب بیان کئے اور اسی طرح امام نے جو علمی تحریک کی بنیاد ڈالی تھی اس پر روشنی ڈالی گئی ۔

اہل بیت علیہم السلام کے نوحہ خواں و مداح و مرثیہ خواں نے بھی مراجع کرام کے آفس میں منعقدہ مجالس میں الگ الگ حاضر ہوئے اور نوحہ خوانی کی و عزاداری میں شریک ہوئے ۔

دوسری طرف حضرت آیت‌ الله حسین وحید خراسانی نے بھی اپنے قدیم زمانہ کے رسم کو برقرار رکھتے ہوئے تمام عزاداروں کے ساتھ جلوس عزا میں شامل ہوئے اور اپنے گھر سے معصومہ قم کے روضہ مبارک تک پا برہنہ چل کر امام جعفر صادق علیہ السلام کی شہادت و مصیبت پر معصومہ قم کی خدمت میں تعزیت پیش کی ۔

اس رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران میں امام جعفر صادق علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے سرکاری چھٹی ہونے کے ساتھ ساتھ تمام مقدس مقامات و مساجد و حسینیہ و امام بارگاہ میں مجالس و عزاداری میں تمام طبقہ کے لوگ مشغول رہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬