‫‫کیٹیگری‬ :
27 August 2015 - 23:57
News ID: 8400
فونت
شیخ نعیم قاسم :
رسا نیوز ایجنسی ـ حزب اللہ لبنان کے نائب جنرل سیکریٹری نے اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان فخر کرتا ہے کہ اس کے رابطے و تعلقات ایران سے ہے اور یہ رابطہ لبنان کے لئے بہت زیادہ برکت کے ساتھ ہے ۔


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ایران کے تہران شہر کے کونسل کے صدر مہدی چمران اپنے لبنان کے سفر میں حزب اللہ لبنان کے نائب جنرل سیکریٹری شیخ نعیم قاسم سے اس ملک میں ملاقات کی اور اس ملاقات میں خطے کی موجودہ صورت حال و مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔

شیخ نعیم قاسم نے اس ملاقات میں خطے میں موجودہ سلامتی و ثبات میں ایران کی نمایا کردار کی تاکید کرتے ہوئے وضاحت کی : اگر خطے کے سربراہ و حکام جان لیں کہ ایران ممالک میں پیش آنے والے چیلینج سے مقابلہ کرنے کی کس حد تک صلاحیت و استعداد پائی جاتی ہے تو وہ ایران کو اجازت دیںگے کہ خطے کے بحران کی مدیریت کرے ، اسلامی جمہوریہ ایران قوم و ملت کی مدد میں کسی بھی طرح کی تلاس کوشش سے گریز نہیں کرے گا ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : لبنان اور فلسطین کی مقاومت میں اسلامی جمہوریہ ایران کی ماضی میں کی جا رہی حمایت و تعاون صہیونی غاصب حکومت سے قبضہ کی گئی سرزمین کی آزاد سازی کے لئے لبنان و فلسطین کے مجاہدوں کی تعاون ایران کی اعلی سطح کی تعاون کی نشانی ہے ۔

لبنان کے یہ عالم دین نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : دنیا کے بڑے ممالک خود کو ایران سے مذاکرات پر مجبور دیکھا اور یہ مسئلہ خطے میں ایران کی کلیدی کردار کی وجہ سے ہے ۔ اسی وجہ سے شائستہ یہ ہے کہ خطے کے ممالک بھی ایران کے ساتھ لازم تعاون کریں ۔

انہوں نے اپنی گفت و گو کے اختمامی مراحل میں اعلان کیا ہے : حزب اللہ لبنان فخر کرتا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران سے اس کا تعلق وسیع و قریبی ہے اور قائد انقلاب اسلامی کے فرمودات و نصیحت سے پوری طرح استفادہ کرتا ہے ۔ وہ چیزیں جو مسلسل حزب اللہ کی کامیابی و قدرت و ثروت دیکھنے کو مل رہی ہے وہ اسلامی جمہوریہ ایران سے تعلق کی برکت کی وجہ سے ہے ۔

قابل ذکر ہے مہدی چمران آج لبنان کے روضہ الشہدای میں حزب اللہ لبنان کے شہید فرماندہ عماد مغنیہ کے قبر پر تشریف لے گئے ۔ 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬