‫‫کیٹیگری‬ :
29 August 2015 - 12:24
News ID: 8404
فونت
آیت الله مظاهری نے حوزہ علمیہ اصفہان کے نئے تحصیلی سال کے آغاز پر طلاب کو نصیحت کی؛
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت الله مظاهری نے حوزہ علمیہ اصفہان کے نئے تحصیلی سال کے آغاز کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب میں طلاب کے لئے اہم نصیحت پیش کرتے ہوئے اس بیان کے ساتھ کہ وقت سے مفید و صحیح استفادہ اور تقوا کا حصول طالب علموں کے لئے لازمی ہے بیان کیا : بغیر امام زمانہ (عج) کے رضایت کے طالب علم ہونا بدبختی ہے ۔
حضرت آيت الله مظاهري


رسا نیوز ایجنسی کے اصفہان رپورٹر کے رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ اصفہان کے سربراہ حضرت آیت الله حسین مظاهری نے حوزات علمیہ کی افتتاحی تقریب جو مدرسہ صدر میں منعقد ہوا بیان کیا : طالب علم ہمیشہ دنیا کی چمک و دھمک سے دور رہے ہیں ۔

انہوں نے علماء کے وجود کی تاریخ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کی : علماء دین اسلام کا وجود امام صادق علیہ السلام کے زمانہ سے ہے اور اس زمانہ سے ابھی تک تنگی میں رہے ہیں ۔

حضرت آیت الله مظاهری نے اس بیان کے ساتھ کہ طالب علم دنیا کی چمک و دھمک و رنگینی سے دور رہے ہیں لیکن ان کی یہ دوری ان کے عزیزتر ہونے کا سبب ہوا ہے بیان کیا : طالب علم ایسے ہوں کہ اگر اس سے گناہ سرزد ہو بھی گئی ہو تو جب تک اس گناہ کی مغفرت و بھرپائی نہ کر لے اس کو سکون نہ ہو ۔

حوزہ علمیہ اصفہان کے سربراہ نے بیان کیا : طالب علموں کو چاہیئے کہ وہ اپنے طالب علم ہونے کی قدر جانیں اور یہ قدردانی اس راہ پر قائم رہنے کے لئے ایک دوسروں کے ساتھ دلداری کے ذریعہ اور وقت سے صحیح استفادہ و تقوا کے حصول سے حاصل ہوتی ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : طالب علموں کو جاننا چاہیئے کہ مذہب کے بارے میں اہم اطلاع دینے کی ذمہ داری جو ان کے کاندھے پر ہے یہ خداوند عالم نے عظیم نعمت ان کو عطا کی ہے ۔

حضرت آیت الله مظاهری نے کہا : خداوند عالم کے دین کی تبلیغ کے راہ میں کوشش کرنا اور دوسروں کو اس کے عقیدہ کے مسائل میں تعاون کرنا ایک طالب علم کی اس کے مقام پر قائم رہنے کی نشانی ہے ۔

حوزہ علمیہ اصفہان میں درس اخلاق کے استاد نے بیان کیا : بغیر تقوا کے زندگی باطل ہے اور قرآن کریم کے نظریہ کے مطابق عملی کفر ہے اوربغیر امام زمانہ (عج)  کے رضایت کے طالب علم ہونا بدبختی ہے ۔
انہوں نے بیان کیا : بلند و اعلی مقام پر پہوچنے کے لئے اچھے ذہن و حافظہ کی ضرورت نہیں ہے بلکہ ایک طالب علم الھی تقوا کے ذریعہ اور تلاش و کوشش کے ذریعہ بلند مقام حاصل کر سکتے ہیں ۔ 

حضرت آیت الله مظاهری نے اپنی تقریر کے اختمامی مراحل میں بیان کیا : طالب علم کے مقام کی اہمیت و قدر کرنے والے وہ لوگ ہیں کہ جو اپنی تالیفات و تصنیفات کے ذریعہ شیعت کی مقام و منزلت کو دنیا میں تعارف کریا ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬