26 October 2015 - 14:00
News ID: 8608
فونت
آیت الله نوری همدانی کا سعودی حکام کو انتباہ:
رسا نیوز ایجنسی - حضرت آیت الله نوری همدانی نے سعودیہ کے مشھور شیعہ عالم دین کو پھانسی دئے جانے کے عواقب کے سلسلے میں متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس اقدام کی صورت میں خاموش نہیں رہیں گے ۔
آيت الله نوري همداني

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله حسین نوری همدانی نے آج ظھر سے پہلے ثقافتی انقلاب کی سپریم کونسل کی رکن کبری خزعلی سے ملاقات میں ماہ محرم اور شهادت حضرت امام سجاد(ع) کی تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا: ثقافتی مشکلات کے لئے ملک کی تینوں کونسل نیز سماجی میڈیا اور پیپر ایک آواز ہوکر اقدام کریں ۔


انہوں نے کہا: مگر افسوس ہے کہ ان میں سے کوئی بھی ایک دوسرے کی ھمراہی نہیں کرتا اور ہمارے بس میں بھی کچھ نہیں ہے ، بعض افراد تصور کرتے ہیں کہ ہم قم میں طاقتور ہیں جبکہ ایسا نہیں ہے ۔


حضرت آیت الله نوری همدانی نے مزید کہا: ہم کئی برسوں سے کہ رہے ہیں کہ بینکوں میں لون کی قسطوں میں ادائیگی پر تاخیر کی صورت میں جرمانہ حرام ہے مگر افسوس بینک اس جرمانے کو لیتے ہیں اور ہماری باتیں نہیں سنتے ۔


آپ نے عربستان سعودی کو اہم ترین دشمن بتائے جانے کی تاکید کی اور کہا: آج سعودیہ اہم ترین دشمن ہے اور امریکا کا غلام ہے  ، اسی نے داعش اور بوکو حرام کی تاسیس کی ہے ، اگر سید حسن نصر الله کے مانند 5 افراد ہوتے تو دنیا کا نقشہ کچھ اور ہوتا ۔


حوزہ علمیہ قم میں درس خارج فقہ و اصول کے استاد نے شیخ نمر النمر کی پھانسی کے حکم کی توثیق کو محکوم کرتے ہوئے اس کے نتائج کی جانب اشارہ کیا اور کہا : شیخ نمر کو پھانسی کی صورت میں خاموش نہیں رہیں گے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬