‫‫کیٹیگری‬ :
11 November 2015 - 15:12
News ID: 8681
فونت
آیت الله نوری همدانی:
رسا نیوز ایجنسی- حضرت آیت الله نوری همدانی نے دشمن کے مقابل ہوشیاری کی دعوت دی اور کہا: دشمن کی سرگرمیوں سے غفلت ملک کے لئے ضرر رساں ہے ۔
آيت ‌الله نوري همداني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت‌ الله حسین نوری همدانی نے آج صبح درس خارج فقہ کے آغاز پر جو سیکڑوں طلاب و افاضل حوزہ علمیہ کی شرکت میں مسجد آعظم حرم مطھر حضرت معصومہ قم میں منعقد ہوا، دین و قرآن میں غور و فکر نہایت ضروری جانا ۔


انہوں نے طول تاریخ میں قرآن پر ہونے والے ستم پر افسوس کا اظھار کیا اور کہا: قرآن جو انسانوں کی ھدایت کا سبب ہے ، افسوس عالمی استعماروں اور شہنشاہوں کی گندی سیاست کے پیش نظر مجلسوں اور پروگرام کی زینت بن کررہ گیا ہے ۔


اس مرجع تقلید نے یہ کہتے ہوئے کہ استعمار کے ہاتھوں بنا کردہ بہت ساری حکومتیں آج خوبصورت قران پرنٹ کرتی ہیں اور پوری دنیا میں اسے نشر کرتی ہیں کہا: یہ لوگ اس آسمانی کتاب کی باتوں اور تعلیمات پر عمل کرنے سے گریز کرتے ہیں ۔


حضرت آیت الله نوری همدانی نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ مسلمان اس قدر محکم اور قوی ہوں کہ سامراجی طاقتیں انہیں مرعوب نہ کرسکیں کہا: قران نے مسلمانوں کو دشمنوں اور سامراجیت سے مرعوب ہونے سے منع کیا ہے ۔


انہوں نے جھاد کو ایک اصل قرانی اور مسلمانوں کی عزت کا سبب جانا اور کہا: اگر ملت اسلامیہ عزت و عظمت کی حامل رہنا چاہتی ہے تو ضروری ہے کہ اپنے درمیان جھادی ثقافت کو زندہ و پایندہ رکھے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬