13 November 2015 - 20:16
News ID: 8688
فونت
جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان :
رسا نیوز ایجنسی ـ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان راولپنڈی ڈویژن کے صدر نے کہا : تیزی سے ترقی کرتے اس دور میں ہماری اولین ترجیح تعلیم ہونی چاہیے ۔
جعفريہ اسٹوڈنٹس آرگنائزيشن پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان راولپنڈی ڈویژن کے صدر عبداللہ رضا نے ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد علی شاہ کے ہمراہ ٹیکسلا کا دور کیا۔ اور وہاں طلباء سے ملاقات کی۔ اس موقع پر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے ڈویژنل نائب صدر برادر حسن رضا بھی ان کے ہمراہ تھے۔

انہوں نے بیان کیا : آج کے اس تیزی سے ترقی کرتے دور میں ہماری اولین ترجیح ہماری تعلیم ہونی چاہیے۔ ہمیں چاہیے کہ اپنی تمام تر توجہات اور تمام چیزوں کا محور و مرکز تعلیم کو قرار دیں۔ اور تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنی تربیت پر بھی توجہ دیتے ہوئے معاشرے کے لیے ایک کارآمد شہری بنیں۔ اپنی تعلیم و تربیت کر کے ہی ہم اس قوم و ملت اور اپنے ملک کے لیے بہتر خدمات سر انجام دے سکتے ہیں۔

عبد اللہ رضا نے وضاحت کی : ہمارے مذہب میں بھی سب سے پہلے جس چیز پر زور دیا گیا وہ تعلیم تھا اور نبی کریمؐ پر نازل ہونے ولی پہلی وحی بھی تعلیم پر ہی زور دیتی ہے، اور نبی کریمؐ نے بدر کے قیدیوں کو رہا کرنے کے لیے بھی یہ ہی شرط رکھی تھی کہ وہ مسلمانوں کو پڑھنا لکھنا سکھائیں۔ ہمیں اسی نصیحت پر عمل کرتے ہوئے تعلیم میں آگے بڑھنا ہو گا۔

جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان راولپنڈی ڈویژن کے صدر نے تاکید کرتے ہوئے کہا : تنظیم کو آپ کا فائدہ تب ہے جب اس تنظیم کے ذریعے سے آپ اپنے تمام معمولات کو منظم کریں  اور آپ کا ہر آنے والا دن گذشتہ دن سے بہتر ہو تو تنظیم نے آپ کو فائدہ پہنچایا ہے۔ اور آپ سے تنظیم کو فائدہ پہنچا ہے۔ اگر ایسا نہ ہو سکا تو سمجھ لیں کہ تنظیم سے آپ کوئی استفادہ حاصل نہیں کر سکے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬