‫‫کیٹیگری‬ :
05 February 2016 - 23:21
News ID: 9029
فونت
علی اکبر ولایتی :
رسا نیوز ایجنسی ـ علی اکبر ولایتی نے بیان کیا : اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے درمیان قریبی تعلقات پیشرفت اور فروغ کی راہ پر گامزن ہے ۔
علي اکبر ولايتي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے سابق وزیر خارجہ و قائد انقلاب اسلامی کے مشیر علی اکبر ولایتی نے ایک پریس کانفرنس میں شامی بحران کو سیاسی  اور پرامن طریقوں سے حل کرنے کی ضرورت کی تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : اس وقت سعودی عرب یمن کے دلدل میں پوری طرح پهنسا ہوا ہے جس میں یقینی طور سے یمنی مظلوم عوام کو کامیابی ملے کی ۔

انہوں نے اپنے روس کے دورہ پر ایران اور روس کے درمیان دیرنیہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے بیان کیا : ایشیائی ممالک بالخصوص ایران، چین، روس کے درمیان باہمی تعلقات کی توسیع امید کی کرن کو اجاگر کرتی ہے ۔

ایران کے سابق وزیر خارجہ نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : ایشیائی ممالک میں امریکہ کی طرف سے غنڈہ گردی اور خطے میں نیٹو کے بڑهتے ہوئے اثررسوخ کا مقابلہ کرنے کے لئے باہمی تعاون کو فروغ دینا ناگزیر ہے ۔

علی اکبر ولایتی نے بیان کیا : اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے درمیان قریبی تعلقات پیشرفت اور فروغ کی راہ پر گامزن ہے ۔

انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا : روسی قیادت کے ساتہ ایران کے جوہری معاہدہ، خطے میں دہشتگردوں کی کاروائیاں اور مشرق وسطی کی تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے بات چیت کی گئی ۔

علی اکبر ولایتی نے یمن میں سعودی اتحاد کی جارحیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : اس وقت سعودی عرب یمن کے دلدل میں پوری طرح پهنسا ہوا ہے جس میں یقینی طور سے یمنی مظلوم عوام کو کامیابی ملے کی ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : یمن کی قوم اور سرزمین کے خلاف فوجی جارحیت اور بے گناہ عوام کے قتل عام کے فوری خاتمے میں ہی خطے اور سعودی عرب کے لئے بہتر ہے ۔

واضح رہے کہ سابق وزیر خارجہ اور قائد انقلاب اسلامی کے مشیر علی اکبر ولایتی نے اپنے روس کے دورہ  کے اختتام پر روسی قیادت کے ساتہ مختلف ملاقاتوں کے بعد ایرانی سفارتخانے میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬