08 February 2016 - 17:51
News ID: 9045
فونت
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما:
رسا نیوز ایجنسی - پاکستان قومی اسمبلی کی ممبر عائشہ گلالئی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ انقلاب اسلامی کے مثبت اثرات پوری دنیا پر مرتب ہوئے ہیں کہا: امام خمینی(رہ) مسلم دنیا کے بہت بڑے دینی اور سیاسی رہنما تھے ۔
امام خميني

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عائشہ گلالئی نے اپنے ایک بیان میں یہ کہتے ہوئے کہ انقلاب اسلامی کے بہت سارے مثبت اثرات پوری دنیا پر مرتب ہوئے ہیں کہا: امام خمینی(رہ) نے امت مسلمہ کے  اتحاد و اتفاق کے لئے عملی طور پر کام کیا ۔


عائشہ گلالئی نے یہ کہتے ہوئے کہ پاکستان و ایران اور سعودی عرب سمیت پوری دنیا کے مسلمان ممالک کو چاہئے کہ مسلم امہ کو درپیش چیلجز کا مل کر مقابلہ کریں کہا: پاکستان اور ایران کے درمیان تاریخی، مذہبی، تجارتی، سماجی اور ثقافتی مثالی تعلقات موجود ہیں، عالمی سطح پر پاکستان اور ایران مل جُل کر اپنا کردار کریں تاکہ امت مسلمہ درپیش مسائل کو حل کر سکے ۔


انہوں نے مزید کہا: دشمن اس وقت مسلم امہ کے اتفاق و اتحاد کو پارہ پارہ کرنا چاہتا ہے، مسلم ممالک کو فیصلے سوچ سمجھ کر کرنا ہوں گے ۔


پاکستان تحریک انصاف کی رہنما نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ہم پاک ایران تعلقات کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں کہا: امام خمینی(رہ) اسلامی نظام کے حوالہ سے ایک فکر کے حامل تھے، جسے ایرانی قوم نے خوش آمدید کہا۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬