‫‫کیٹیگری‬ :
13 February 2016 - 13:51
News ID: 9054
فونت
حجت الاسلام و المسلمین کاظم صدیقی:
رسا نیوز ایجنسی – ایران کے دارالحکومت تہران کے امام جمعہ نے انقلاب اسلام ایران کی سالگرہ کے موقع پر نکالی گئی ریلی میں عوام کی بھرپور شرکت پر ان کی قدر دانی کرتے ہوئے کہا: تکفیری دہشت گردوں کی نابودی کے ساتھ علاقے میں امن قائم ہوگا ۔
حجت ‌الاسلام والمسلمين کاظم صديقي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے دارالحکومت تہران کے امام جمعہ حجت الاسلام و المسلمین کاظم صدیقی نے اس ھفتے نماز جمعہ کے خطبے میں جو سیکڑوں نماز گزاروں کی شرکت میں مصلائے امام خمینی(رہ) تہران میں منعقد ہوا ، انقلاب اسلام ایران کی سالگرہ کے موقع پر نکالی گئی ریلی میں عوام کی بھرپور شرکت پر ان کی قدر دانی کی ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ پر عوام کا غیر معمولی جوش و خروش اور جشن، پوری دنیا نے ایک بار پھر اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا کہا : ایرانی عوام نے ثابت کردیا کہ وہ اسلامی جمہوری نظام کے دفاع اور سامراج کی مخالفت میں بدستور اپنے راستے پر ثابت قدم ہیں ۔


تہران کے امام جمعہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کی ریلیوں میں اس سال بھی عوام کی شرکت ایران کے لئے باعث فخر تھی کہا: عوام نے ثابت کردیا کہ وہ حضرت امام خمینی (رہ) کے بتائے ہوئے اصولوں اور رہبر انقلاب اسلامی کی رہنمائیوں سے سر مو بھی انحراف نہیں کریں گے۔


حجت الاسلام و المسلمین کاظم صدیقی نے پارلیمانی اور مجلس خبرگان کے انتخابات کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا : اس بار کے انتخابات میں بھی ایرانی عوام بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اہل امیدواروں کا انتخاب کریں۔


انہوں نے علاقے کے ملکوں من جملہ یمن، شام، بحرین اور عراق میں جنگ و خونریزی جاری رہنے پر تشویش کا ا ظہار کرتے ہوئے کہا:  ہم امید کرتے ہیں کہ ان ملکوں میں جنگ ختم ہو جائے گی اور تکفیری دہشت گردوں کی نابودی کے ساتھ علاقے میں امن قائم ہو جائے گا۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬