‫‫کیٹیگری‬ :
24 February 2016 - 11:32
News ID: 9103
فونت
رہبر انقلاب نے آذربائیجان کے صدر سے ملاقات میں؛
رسا نیوز ایجنسی - رہبر معظم انقلاب اسلامی نے جمہوریہ آذربائیجان کے صدر سے ملاقات میں آذربائیجانیوں کی سلامتی، ترقی اور پیشرفت کو ایران کے لئے انتہائی اہم بتاتے ہوئے کہا: اسلامی تعلیمات کی ترویج اور مذہبی شعائر کے احترام کو درپیش خطرات کے سدباب کے لئے عوامی حمایت کے حصول لازمی ہے ۔
رہبر انقلاب اور الہام علي اف اور ڈاکٹر حسن روحاني


 رسا نیوز ایجنسی کی رھبرمعظم انقلاب اسلامی کی خبررساں سائٹ سے رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علی اف سے ملاقات میں اس ملک کی عوام کی سلامتی، ترقی اور پیشرفت کو ایران کے لئے انتہائی اہم جانا ۔


رہبر انقلاب اسلامی نے یہ کہتے ہوئے کہ ایران اور جمہوریہ آذربائیجان کے عوام کے درمیان دوستی اور برادری کے رشتے قائم ہیں، اسلامی تنطیموں کی سرگرمیوں کی تقویت کے لئے تکفیری گروہوں کی فتنہ پروری کے سدباب کو ضروری بتایا اور کہا: ایران اور جمہوریہ آذربائیجان کو ایک جیسے خطرات کا سامنا ہے تاہم اسلامی تعلیمات کی ترویج، درپیش خطرات کے مقابلے میں خدا کی نصرت اور آئمہ طاہرین علیھم السلام کی نظر کرم کا سبب بنے گی ۔


آپ نے مزید کہا: جمہوریہ آذربائیجان کے عوام کی سلامتی اور ترقی و پیشرفت کو ایران کے لئے انتہائی اہم ہے ۔


جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علی اف نے بھی اس ملاقات میں تہران اور باکو کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کا ذکر کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے تعلقات کی سطح کو مثالی اور اطمینان بخش قرار دیا اور کہا : علاقائی اور عالمی مسائل میں جمہوریہ آذربائیجان اور ایران کے نظریات میں پوری طرح ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ ایران، عالمی امن و سلامتی کے قیام میں انتہائی اہم کردار ادا کر رہا ہے اور ہم ایران کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتے ہیں کہا: جمہوریہ آذربائیجان نے ایران کے تعاون سے دہشت گردی کے خلاف جنگ پر اتفاق کیا ہے تاکہ خطے میں امن و امان قائم کیا جاسکے۔


جمہوریہ آذربائیجان کے صدر نےمزید کہا: اسلام اور شیعہ مکتب، جمہوریہ آذربائیجان کے عوام کا پسندیدہ مذہب ہے اور آپ جیسی عظیم ہستی کی برکت سے ہمیں اور اس خطے کو بڑی ڈھارس ہے۔


واضح رہے کہ اس ملاقات میں جس میں ایران کے صدر مملکت حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر حسن روحانی بھی موجود تھے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬