‫‫کیٹیگری‬ :
27 February 2016 - 11:00
News ID: 9111
فونت
رسا نیوز ایجنسی – گذشتہ روز اسلامی جمھوریہ ایران میں ہونے والے پارلیمنٹ اور مجلس خبرگان کے الیکشن میں رہبر معظم انقلاب اسلامی ، صدر جمھوریہ ، حکام ، مراجع کرام اور دیگر سیاسی ، سماجی شخصیتوں اور عوام نے بھر پور شرکت کی ۔
ڈاکٹر علي لاريجاني ہاشمي رفسنجاني رہبر معظم ڈاکٹر حسن روحاني


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گذشتہ روز اسلامی جمھوریہ ایران میں ہونے والے پارلیمنٹ اور مجلس خبرگان کے الیکشن میں رہبر معظم انقلاب اسلامی ، صدر جمھوریہ ، حکام ، مراجع کرام اور دیگر سیاسی اور سماجی شخصیتوں کے ساتھ عوام نے بھی بھر پور شرکت کرتے موجودہ اسلامی نظام سے اپنی حمایت کا اعلان کیا  ۔


رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے مجلس شورای اسلامی اور مجلس خبرگان رہبری کے انتخابات کے لیے پولنگ شروع ہوتے ہی حسینیہ امام خمینی (رہ) میں اپنا ووٹ ڈالا اور عوام کو انتخابات میں بھرپور طریقے سے شرکت کی دعوت کی ۔


آپ نے انتخابات میں شرکت کو ہر ایرانی کا حق اور فریضہ قرار دیا اور اس بات پر زور دیا : انتخابات اس طرح منعقد ہونے چاہییں کہ دشمن کو مایوس اور ایران سے حریصانہ نظروں کو دور کر دیں۔


رہبر انقلاب اسلامی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ یہ انتخابات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں فرمایا : جو بھی ایران، اسلامی عزت اور قومی عظمت کو دوست رکھتا ہے، اسے انتخابات میں شرکت کرنی چاہئے۔


آپ نے یہ کہتے ہوئے کہ اسلامی تعلیمات و احکام میں اچھے کام میں جلدی کرنے کی تاکید کی گئی ہے اس لیے لوگ پولنگ اسٹیشنوں میں آنے کے لیے جلدی کریں لیکن اس کا مطلب عجلت کا مظاہرہ کرنا نہیں ہے کہا: امید ہے کہ ملت ایران ان انتخابات میں گزشتہ انتخابات کی طرح بھرپور طریقے سے شرکت کرے گی ۔


دوسری جانب  اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر مملکت حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر حسن روحانی نے اپنا ووٹ ڈالتے ہوئے کہا: حکومت عوام کے ووٹوں کو ایک عظیم امانت سمجھتی ہے اور اس امانت کی حفاظت کے لیے اپنی پوری طاقت بروئے کار لائے گی ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ میں یقین دلاتا ہوں کہ حکومت، وزارت داخلہ نیز انتظامی اور نگراں کمیٹیاں کوشش کر رہی ہیں کہ انتخابات مکمل طور پر قانونی اور شفاف منعقد ہوں کہ جو ایران کی تاریخ اور پوری دنیا میں ایران کے دوستوں کے لیے باعث فخر بنیں کہا : موصولہ رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ انتخابات کا عمل مکمل طور پر پرامن طریقے سے انجام پا رہا ہے اور پورے ملک میں عوام اس میں بھرپور طریقے سے شرکت کر رہے ہیں ۔


ایرانی صدر مملکت نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ آج عوام کے عزم و ارادے اور ہمت و کوشش سے دو انتہائی اہم اداروں یعنی مجلس شورائے اسلامی اور مجلس خبرگان رہبری کے ارکان منتخب ہوں گے کہا : عوام کا آج کا ووٹ انتہائی منافع بخش سرمایہ کاری ہے کہ قومی سلامتی کی تقویت، امن و امان، سیاسی عزت اور بہتر مستقبل اور ملک کی اقتصادی ترقی کی امید اس منافع کا ایک حصہ ہیں ۔


انہوں نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ عوام کی مبارک رائے سے جو بھی پارلیمنٹ وجود میں آئے گی وہ حکومت کے لیے قابل احترام ہے مزید کہا : سب لوگ اکثریت کی رائے کا احترام کریں گے اور ہمارا اعتماد اور بھروسہ اکثریتی ووٹوں پر اور ہماری نظر بھی آج کے بیلٹ بکسوں پر ہو گی۔


سابق صدر جمھوریہ ہاشمی رفسنجانی نے بھی ووٹ باکس میں اپنا ووٹ ڈالتے ہوئے مجلس شورائے اسلامی اور مجلس خبرگان رہبری کے انتخابات میں ایرانی عوام کی وسیع پیمانے پر شرکت کو علاقائی اور عالمی سطح پر ایران کی ساکھ کو بڑھانے کے مترادف قرار دیا ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ انتخابات میں ایرانی عوام کی بھرپور شرکت ایران کی ساکھ اور سیکورٹی کو بڑھانے کے مترادف ہے کہا : اپنے پسندیدہ امیدوار کو دیا گیا ایرانی عوام کا ہر ووٹ ایران کی تقدیر میں اہم اور موثر ہے۔


ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے بھی آج اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد کہا : ایرانیوں کے لیے مسرت کا باعث ہے کہ وہ اپنی سرنوشت اور تقدیر کے بارے میں حساس ہیں اور انتخابات میں بھرپور شرکت کر رہے ہیں اور اس شرکت سے مسائل کو حل کرنے میں ایران کی قدرت و طاقت میں اضافہ ہو گا۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬