03 March 2016 - 21:47
News ID: 9134
فونت
حزب اللہ کے ارکان پارلیمنٹ :
رسا نیوز ایجنسی ـ حزب اللہ لبنان نے خلیج فارس تعاون کونسل کے حالیہ بیان کو بیہودہ اور مخاصمانہ قراردیا ہے ۔
حزب اللہ لبنان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے ممبران پارلیمنٹ نے خلیج فارس تعاون کونسل کے تازہ ترین بیان کا ذمہ دار سعودی عرب کوبتایا ہے ۔

لبنان کی پارلیمنٹ میں حزب اللہ کے ارکان نے ہفتہ وار اجلاس میں کہا : حزب اللہ کو دہشت گرد قراردینے کے تعلق سے خلیج فارس تعاون کونسل کا تازہ بیان بیہودہ اور مخاصمانہ ہے اور ہم اس کی مذمت کرتے ہیں ۔

حزب اللہ کے ارکان پارلیمنٹ نے کہا : یہ بیان سعودی عرب کے کہنے پر جاری کیا گیا ہے اور اس کے نتائج کا ذمہ دار بھی سعودی عرب ہی ہوگا ۔

قابل ذکر ہے کہ خلیج فارس تعاون کونسل نے یہ بیان حزب اللہ پر دباؤ ڈالنے کے لئے دیا ہے جو لبنان کی سیکورٹی کے تحفظ اور صیہونی حکومت کو لبنانی سرزمین پرجارحیت سے باز رکھنے نیز شام میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں اہم رول ادا کررہی ہے ۔

واضح رہے کہ خلیج فارس تعاون کونسل نے اپنے حالیہ بیان میں حزب اللہ کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے اور صیہونی نیز تکفیری دہشت گردی کے خلاف حزب اللہ کے اقدامات اور لڑائی کو خطرناک قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬